2025-11-06@12:46:57 GMT
تلاش کی گنتی: 30939
«ایک حصہ»:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3700 روپے اضافے سے 4 لاکھ23 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3122 روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار707 روپے ہوگیا ہےاس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر اضافے سے 4007 ڈالر فی اونس ہے۔
ابتدائی مثبت رجحان کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرادے ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 1100 پوائنٹس نیچے آگیا۔ مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کیا، تاہم جلد ہی فروخت کے دباؤ کے باعث مجموعی طور پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ دوپہر 2:30 بجے کے قریب بینچ مارک انڈیکس 158,497.47 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,080.72 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔ Market is down at midday ????⏳ KSE 100 is negative by -230.94 points (-0.14%) at midday trading. Index...
جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے بارہ زرافوں کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر منتقل کیے جائیں گے۔ محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق یہ زرافے گزشتہ ماہ لاہور لائے گئے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر لاہور سفاری پارک میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاکہ ان کی صحت اور ماحول سے مطابقت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ محکمہ کے مطابق ان میں سے نو زرافے لاہور سفاری پارک جبکہ تین زرافے لاہور چڑیا گھر کے لیے منگوائے گئے ہیں۔ موجودہ فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت کے باعث زرافوں کو فی الحال قرنطینہ والے باڑے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ویٹرنری ماہرین کی ٹیم ان کی صحت،...
معروف صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ 19 سالہ سفر اچانک اختتام پذیر ہوگیا۔ جاوید چوہدری نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کے مالکان نے انہیں اچانک مطلع کیا کہ ان کا ایکسپریس نیوز کے ساتھ تعلق ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول ’مجھے بتایا گیا کہ ہمارا ساتھ ختم ہو چکا ہے، آج میرا آخری شو ہوگا‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ معروف اینکر جاوید چوہدری کا ایکسپریس گروپ کے ساتھ انیس سالہ سفر اچانک ختم۔ ابھی میری جاوید چوہدری صاحب سے بات ہوئی انہوں نے کہا" مجھے مالکان نے اچانک...
ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہدف کے تعاقب میں آخری 5 اوورز میں ریکارڈ 87 رنز بنانے کے باجود شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ نے مارک چیپمین کی 28 گیندوں پر 78 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔ ٹم رابنسن 39 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ روسٹن چیز نے 2 جبکہ میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ...
سونے کی قیمت میں مسلسل دو دن کی کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4,007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہو کر نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے تک پہنچ گئی۔ واضح...
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری سے رابطہ ہوگیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے، یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے 3چالان ایک ہی مقام پر اور 2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری نے بتایا کہ پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام...
بھارت کے شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ شہری کو ایک مبینہ ’ہائی سوسائٹی ڈیٹنگ ایجنسی‘ کے نام پر واٹس ایپ پر پھنسایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ 32 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا متاثرہ شخص نے سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ محبت کا جال کیسے بچھایا گیا؟ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب متاثرہ شخص کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھیجنے والا ایک ’ہائی سوسائٹی ڈیٹنگ ایجنسی‘ سے ہے جو اعلیٰ طبقے کی خواتین سے ملاقات کرواتی ہے۔ ابتدائی طور پر متاثرہ شخص سے 1,950 روپے بطور رجسٹریشن فیس وصول کیے گئے۔ اس کے بعد اسے 3 خواتین کی تصاویر بھیجی...
فلپائن میں آنے والے طاقتور طوفان کالماگی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہر طرف لاشیں اور گھروں کا ملبہ پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن فوج کا ہیلی کاپٹر جزیرہ منڈاناؤ کے علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا جو اگوسان ڈیلسور کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں انجام دے رہا تھا۔ امدادی ہیلی کاپٹر نامعلوم وجوہات کی بنا پر گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تمام چھ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جلی ہوئی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ ان چھ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فلپائن میں آنے والے طوفان کالماگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی ہے۔ سب سے زیادہ تباہی جزیرہ سیبو میں ہوئی...
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ بینک اکائونٹس کھولنے کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ یہ اقدام ایس ای سی پی کے “پیپر ٹو پلیٹ فارم” وژن کے عزم کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل بینکوں کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ یہ تعاون ایس ای سی پی کے ایک حالیہ اقدام پر مبنی ہے جس کے تحت کارپوریٹ بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے بورڈ قراردادوں کا معیاری فارمیٹ متعارف کرایا گیا تھا۔ اس معیار کا مقصد پاکستان بھر میں رجسٹرڈ کمپنیوں کے لیے یکسانیت، شفافیت اور ہموار...
چین نے رواں سال اپریل میں امریکی سامان پر عائد کیاگیا اضافی 24 فیصد ٹیرف ایک سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کہا ہے کہ وہ 10 فیصد محصولات برقرار رکھے گا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’یومِ آزادی‘کے محصولات کے جواب میں عائد کیے گئے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ 10 نومبر سے کچھ امریکی زرعی اجناس پر عائد کیے گئے 15 فیصد تک کے محصولات کو ہٹا دے گا، یہ فیصلہ مارچ 2025 میں جاری کردہ اس بیان کے حوالے سے کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا زرعی خریدار کن...
پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے دشمن کے ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔ عالمی میری ٹائم ایکسپو کے تیسرے روز پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفرا توجہ کا مرکز رہی۔ صفرا گن ڈرونز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دفاعی میدان میں پاکستان کا بڑا کارنامہ، دشمن ڈرونز گرانے کیلئے جیمر گن بنالی۔ عالمی میری ٹائم ایکسپو کا تیسرا روز پاکستانی ساختہ ڈرونزاورجیمرگن صفرا توجہ کا مرکز رہی۔ صفرا گن،ڈرونز کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان نے صفرا کو تیار کیا، دو بیٹریوں پر مشتمل ڈرون جیمر گن 40 منٹ سے زائد تک ہزاروں فٹ بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو جام کرسکتی ہے۔ ڈرون جیمر گن صفرا سرور کائنات حضرت محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت نے امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، یہاں تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اپنی پالیسی تبدیل کرنا پڑی۔ابتدائی طور پر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ظہران ممدانی کامیاب ہوئے تو وفاقی حکومت نیویارک کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہیں کرے گی، تاہم اب انہوں نے اپنا مؤقف بدل لیا ہے۔میامی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “اگرچہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، مگر ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیسے کارکردگی دکھاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں نیویارک کامیاب ہو اور وفاق ممدانی کی “تھوڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہری سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔صوبائی وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق پیپلز بس سروس اور ای وی ٹیکسی سروس میں نصب کیمروں اور انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITS) کو اب سیف سٹی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔اس فیصلے کا مقصد نہ صرف عوامی ٹرانسپورٹ کو زیادہ محفوظ بنانا ہے بلکہ کراچی سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ، سیکورٹی مانیٹرنگ اور شہری تحفظ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت دسمبر میں جدید ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے بھرپور تیاریوں...
“چین-پاکستان تجارت ‘بادلوں کے سنہری راستے’ میں داخل” WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پامیر کے بلند پہاڑوں کے برفیلے علاقے میں، 4،733 میٹر کی بلندی پر واقع خنجراب ڈرائی پورٹ چین۔پاکستان سرحد پر ایک ’کلاؤڈ گیٹ وے‘ کی مانند کھڑا ہے۔ ماضی میں شدید سرد پہاڑی موسم سے متاثر یہ علاقہ ہر سال چار ماہ طویل “سردیوں کی نیند” کا شکار ہوتا تھا۔لیکن یکم دسمبر 2023 کو مستقل کھولے جانے کے بعد، یہ سرحدی راستہ موسمی کھلنے اور بند ہونے کے دور کو مکمل طور پر الوداع کہہ چکا ہے، اور اب ہمہ موسمی اپریشن کے ساتھ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب آگے بڑھانے کی ایک مضبوط شریان...
جنوبی افریقہ سے درآمد کیے گئے بارہ زرافوں کا قرنطینہ دورانیہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد انہیں لاہور سفاری پارک اور چڑیا گھر منتقل کیے جائیں گے۔ محکمہ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق یہ زرافے گزشتہ ماہ لاہور لائے گئے تھے اور انہیں ابتدائی طور پر لاہور سفاری پارک میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا تاکہ ان کی صحت اور ماحول سے مطابقت کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔ محکمہ کے مطابق ان میں سے نو زرافے لاہور سفاری پارک جبکہ تین زرافے لاہور چڑیا گھر کے لیے منگوائے گئے ہیں۔ موجودہ فضائی آلودگی اور اسموگ کی شدت کے باعث زرافوں کو فی الحال قرنطینہ والے باڑے میں ہی رکھا گیا ہے۔ ویٹرنری ماہرین کی ٹیم ان کی صحت، خوراک...
میکسیکو سٹی میں صدر کلاڈیا شین بام کے ساتھ ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک شخص نے ان سے ملاقات کے دوران انہیں قابلِ اعتراض انداز میں چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز صدارتی محل کے قریب اس وقت پیش آیا جب شین بام اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ان کے قریب آ کر کندھے پر بازو رکھتا ہے اور کمر اور سینے کو چھوتا ہے جبکہ بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتا ہے۔...
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام کو عوامی واک کے دوران ایک شخص نے چھونے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاڈیا میکسیکو سٹی میں اپنے حمایتیوں کے ایک گروپ سے بات کر رہی تھیں کہ اتنے میں ایک شخص پیچھے سے آتا ہے، اپنے ہاتھ کلاڈیا کے جسم پر رکھتا ہے اور گردن پر بوسہ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ CRAZY moment man GROPES Mexico’s President Claudia Sheinbaum Then TRIES to kiss her before security finally wakes up How was security THIS slow to react? pic.twitter.com/vaECXy0bCW — RT (@RT_com) November 4, 2025 شینبام نے اس شخص کو پیچھے دھکیل دیا اور...
یورپی کمیشن نے یورپی شہروں کو تیز رفتار ریل کے ذریعے آپس میں جوڑنے کا ایک بڑا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کو مرکزی شہروں سے منسلک کرنا اور یورپی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ منصوبے کے تحت پہلی لائنیں 2030 تک فعال ہو جائیں گی، جب کہ 2040 تک پورے براعظم میں مزید تیز رفتار رابطے قائم کیے جائیں گے۔ یورپی کمیشن کے منصوبے کے مطابق مستقبل میں یہ ممکن ہو گا کہ ایک مسافر پیرس میں ناشتہ کرے اور صرف 6 گھنٹے بعد میڈرڈ میں دوپہر کا کھانا کھائے۔ ???????????? High–Speed Rail Master Plan for Europe finally unveiled today! €500 billion project; one ticketing app, one Railway Area pic.twitter.com/k9zXt44pZS — Mariska den...
کاہنہ کی رہائشی مغوی خاتون فوزیہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بروقت تفتیش کی جاتی تو معاملہ یہاں تک نہ پہنچتا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کیس کی پیش رفت پر عدالت کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اس مقدمے کو انسانی اسمگلنگ کے زاویے سے بھی دیکھ رہی ہے، کیونکہ پنجاب پولیس اب تک 100 سے زائد بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے کیسز میں بازیاب کرا چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا انہوں نے مزید...
یورپی کمیشن نے یورپی شہروں کو تیز رفتار ریل کے ذریعے آپس میں جوڑنے کا ایک بڑا منصوبہ پیش کیا ہے، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کو مرکزی شہروں سے منسلک کرنا اور یورپی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ منصوبے کے تحت پہلی لائنیں 2030 تک فعال ہو جائیں گی، جب کہ 2040 تک پورے براعظم میں مزید تیز رفتار رابطے قائم کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی کمیشن کے منصوبے کے مطابق مستقبل میں یہ ممکن ہو گا کہ ایک مسافر پیرس میں ناشتہ کرے اور صرف 6 گھنٹے بعد میڈرڈ میں دوپہر کا کھانا کھائے۔ ???????????? High–Speed Rail Master Plan for Europe finally unveiled today! €500 billion project; one ticketing app, one Railway Area pic.twitter.com/k9zXt44pZS —...
نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی سابق پاکستانی کھلاڑی کے مداح نکلے۔ سوشل میڈیا پر 34 سالہ زہران ممدانی کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سابق ٹیسٹ کرکٹ اور کمنٹیٹر رمیز راجا کے ایک جملے کا حوالہ دے رہے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں زہران ممدانی اپنی ٹیم سے خطاب کے دوران رمیز راجا کا پاکستان ٹیم کے لیے کہا گیا ایک جملہ دہراتے ہیں (The ability to snatch defeat from the jaws of victory)۔ رمیز راجا نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے زہران ممدانی کو میئر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ Many congratulations Mr Mamdani And thank you for being a commentary enthusiast !You played with a straight bat...
کافی کا شوق اب صرف روزمرہ کی عادت نہیں رہا بلکہ یہ لگژری مشروب بن چکا ہے۔ دبئی کے ایک کیفے نے دنیا کی سب سے مہنگی کافی پیش کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جس کی قیمت 3,600 درہم (تقریباً 87,000 روپے) ہے۔ اس مہنگی کافی کے لیے استعمال ہونے والے بینز کا نام Nido 7 Geisha ہے، جو پاناما کے بارو آتش فشاں کے قریب محدود مقدار میں اگائے جاتے ہیں۔ یہ بینز Best of Panama نیلامی میں تقریباً مکمل اسکور حاصل کر چکے ہیں اور عالمی کافی شائقین کے لیے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ کیفے نے اس نایاب بینز کا پورا اسٹاک 2.2 ملین درہم (تقریباً 5.3 کروڑ روپے) میں خریدا ہے، اور صرف 400 کپ...
ویب ڈیسک: یورپی ملک رومانیہ نے پاکستان سے دیرینہ دوستی کے اعتراف میں اپنے بندرگاہی شہر کونسٹانتا (Constanta) کی ایک سڑک کا نام ’’کراچی ایونیو‘‘رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اقدام دونوں ساحلی شہروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور پاکستان اور رومانیہ کے 61 سالہ سفارتی تعلقات کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔ یہ تجویز رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے ثقافتی، تعلیمی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی سرکاری بیان کے مطابق، کراچی میں بھی ’’کونسٹانتا ایونیو‘‘کے نام سے ایک...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک دوسری ماریہ ناز ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے ساتھ ایک ایسے معاہدے کے قریب ہے جس کے تحت آئی فون بنانے والی یہ کمپنی گوگل کو ہر سال تقریباً ایک ارب ڈالر ادا کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت گوگل کے جیمنی اے آئی ماڈل کے ایک مخصوص کسٹم ورژن کے ذریعے ایپل اپنے ورچوئل اسسٹنٹ سری کو نئے سرے سے ترتیب دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ Apple Paying Google $1B/Year to Power Siri with Gemini AI Apple finalizing deal to use Google’s 1.2T parameter Gemini model for Siri overhaul. Launch spring 2026. Key points:– Apple tested ChatGPT, Claude, and Gemini before selecting Google– 8x larger than current 150B… pic.twitter.com/6qZE3KrHKD — Perplexity Finance (@PPLXfinance) November 5,...
صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، جبکہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ای پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل بھی ممبران ہوں...
حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی: مولانا فضل الرحمن
امیر جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کو 27ویں ترمیم سے باز آ جانا چاہیے ، یہ ترمیم قوم کو تقسیم کرنے کا سبب بنے گی،ستائسویں ترمیم پر پوری اپوزیشن کی ملکر متفقہ رائے بنائیں گے معتدل ماحول کو شدت کی طرف لے جایا جارہا ہےایک وزیر تین ماہ سے اس ترمیم پر کام کررہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ ترمیم کہیں اور سے آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئین کو کھلواڑ نہیں بننا چاہئے ، ایک سال میں دوسری ترمیم آرہی ۔ باجوہ نے اپنی نگرانی میں ترمیم...
بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور متنازع بیانات کے ذریعے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ راکھی ساونت نے ایک غیر متوقع انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ان کے ’اصلی والد‘ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ راکھی کا کہنا تھا کہ جب میری ماں کا انتقال ہو گیا اور میں گھر گئی تو میں نے بینک کے لاکر کو کھولا جس میں سے بہت سا سامان نکلا جو میں نے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس لاکر میں سے ایک خط بھی نکلا جس میں میری ماں نے کہا...
معروف بھارتی ہدایتکارہ و کوریوگرافر فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہیں ایک موقع پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک فلم ساز نے حدود پار کرنے کی کوشش کی۔ فرح نے یہ انکشاف اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ ود ٹوئنکل اینڈ کاجول‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔ فرح خان نے بتایا کہ ایک ڈائریکٹر ان کے کمرے میں گانے پر بات کرنے کے بہانے آیا اور ان کے پاس بیٹھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ میرے کمرے میں آیا تاکہ گانے پر بات کر سکے، میں بستر پر تھی اور وہ میرے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ مجھے اسے وہاں سے لات مارنی پڑی‘۔ ٹوئنکل کھنہ، جو...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ میڈ اِن پاکستان گوگل کروم بک کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کریں گے۔ سزہ فاطمہ خواجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوگل کی ٹیم سے گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ٹیم پاکستان آئی اور وزیر اعظم سے ملاقات کی، شہباز شریف نے وفد سے کہا کہ پاکستان سے انویسٹمنٹ کریں۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ گوگل نے پاکستان میں این آر ٹی سی سے پارٹنرشپ کی ہے، پاکستان کا بچہ بچہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی واضح رہے کہ...
قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ بات وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں بتائی۔ انہوں نے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ نے 20 درجے بہتری حاصل کی ہے۔ وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری کے لیے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری...
مجلس علماء نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت قابض انتظامیہ اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جبری اور متنازعہ حکمنامے کو فورا واپس لیں، جس نے پوری ریاست کے مسلمانوں میں سخت بے چینی پیدا کی ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس علماء نے قابض انتظامیہ کی طرف سے تمام اسکولوں میں وندے ماترم پڑھنے کو لازمی قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر کے محکمہ ثقافت کی طرف سے جاری ایک حکم نامے...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 06 مختلف آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی ہدایات پرکامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشنز پی. پی. ایس. سی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ترجمان کے مطابق:محکمہ زراعت کے ریسرچ وِنگ میں سائنٹیفک آفیسر (سائل سائنس، لیب فیلڈ) کی 26 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو مکمل ہونے کے بعد 26 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایک آسامی اقلیتوں کے کوٹے کے تحت پر کی گئی۔اسی محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ وِنگ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کے لیے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا...
لاہور: صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو جنگی بنیادوں پر شہر بھر کے صنعتی یونٹس کا معائنہ کرے گی۔ کمیٹی میں سیکرٹری کے فرائض ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجام دیں گے، جبکہ ڈائریکٹر انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ای پی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل...
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے ایک گھنٹے کا آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا تھا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فارغ اوقات میں تفریح کے لیے ٹینس کھیلا۔ بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت دیگر نے ٹینس کھیل کر وقت گزارا۔ From cricket bats to tennis racquets ????Pakistan ODI players enjoy a tennis session off the field ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/aQXuoZiDZ6 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 5, 2025 یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج جبکہ تیسرا ون ڈے...
جتنی ہی مقبول اتنی ہی غیر یقینی کی شکار شوبز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو مداح ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ رومانوی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے 2017 کے سپرہٹ ڈرامے “یقین کا سفر “ میں ساتھ کام کیا تھا اور اسی دوران دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ دونوں کی کمال کی کیمسٹری کو نہ صرف ڈراموں بلکہ حقیقی زندگی میں پسند کیا گیا جس کے بعد مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی۔ تاہم صرف دو سال بعد ہی ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے لگی تھیں۔ البتہ نہ تو احد رضا اور نہ سجل علی نے اس کی تصدیق کی ہے۔...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک اور قانونی مشکل کا سامنا ہے جہاں راجستھان میں کوٹا کنزیومر کورٹ نے انہیں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان پر الزام ہے کہ راج شری کمپنی کی اسپائسی مصنوعات پروموٹ کر رہے ہیں اور ایک اشتہار میں سلمان خان کو مذکورہ کمپنی کی جانب سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے کہ اسپائس کا ہر دانہ سیفرون پر مشتمل ہے۔ سلمان خان اسی اشتہار کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سلمان خان کئی لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور کوٹا کنزیومر کورٹ میں درخواست دی گئی ہے اور نوٹس جاری کی گئی ہے۔...
مس یونیورس 2025 مقابلے میں ایک تنازعہ سامنے آیا جب مس ورلڈ میکسیکو، فاطہ بوش کو تقریب میں منتظمین نے تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد حسیناؤں نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ واک آؤٹ کی قیادت موجودہ مس ورلڈ وکٹوریہ تھیلویگ نے کی۔ دوران تقریب تھائی لینڈ مس یونیورس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناوت اتسارگریسل نے مس میکسیکو فاطمہ بوش کو ایک اسپانسر فوٹو شوٹ مس کرنے پر علانیہ تنقید کا نشانہ بنایا۔ اتسارگرسل نے الزام لگایا کہ فاطمہ بوش نے ’کسی قسم کا احترام نہیں دکھایا‘ اور انہیں ہدایت دی کہ وہ دیگر شرکاء کے سامنے کھڑے ہو کر وضاحت کریں۔ بوش نے اس بات کا جواب دیا کہ وہ اپنے حق کے لیے اپنی آواز استعمال...
فلم اور ٹی وی اسٹار حمزہ علی عباسی نے بچپن میں ایک سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ وہ بےحد کم عمر میں گردوں کی ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس میں گردے فیل ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اداکار نے بتایا کہ 8 سے 12 برس کی عمر کے دوران وہ اس بیماری کی وجہ سے شدید تکلیف سے گزرے۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ نے رو رو کر اللہ سے میری صحتیابی کیلئے دعائیں کیں اور پھر خدا نے انہیں شفا بخش دی۔ اس گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے...
اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران آگ سے جھلسنے سے بال بال بچ گئے تھے۔ اپنی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں مقبول اداکار سمیع خان نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اس وقت جلنے سے بچے جب انہیں آگ کے پاس جسم پر تیل لگا کر ایک بغیر شرٹ پہنے سین ریکارڈ کروانا تھا۔ سمیع خان کے مطابق ’جب میں جسم پر تیل لگا کر آگ کے پاس پوز دینے پہنچا تو آگ کی تپش اتنی محسوس ہوئی جیسے جل جاؤں گا اس لئے میں فوری آگ سے دور ہوگیا‘۔ اداکار نے بتایا کہ جب مجھ...
انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ ہم صیہونی رجیم کے ساتھ براہِ راست تصادم کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس نوعِ کی نبرد داخلی جنگوں کی نسبت کم خرچ ثابت ہوتی ہے اور اسلامی امت کی اتحاد کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریکِ انصاراللّٰہ کے ایک سینئر رکن محمد البخیتی نے کہا: صیہونی رژیم کا کوئی بھی حملہ یمن پر فوری اور زبردست جواب پائے گا۔ خبررساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی سیکشن کے مطابق، محمد البخیتی نے منحرف بیانات کے جواب میں واضح کیا ہے کہ کسی جارحیت کی صورت اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے، جو صیہونی ریاست کے انہدام کی جانب ایک قدم ہوگا۔ واضح رہے کہ بنیامین نتن یاہو نے تحریکِ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کے سلسلے میں آج اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقات کریں گے، ایم کیو ایم کا وفد دوپہر بارہ بجے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی تجاویز پر وزیراعظم کو بریف کرے گا، ایم کیو ایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کی منظوری کی سفارش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑاتحادی جماعتوں کے ارکان کو ترمیم پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملاقات میں پاک افغان صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی موقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سر زمین کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ہم بھی وہی کریں گے جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا تھا۔ طویل اور اعصاب شکن مذاکرات کا یہ دور افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے...
ویب ڈیسک: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل کر لیا گیا۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اب یہ دنیا کے 100 بہترین پاسپورٹس میں شامل ہو چکا ہے۔ یہ بات وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوالات کے دوران قومی اسمبلی میں بتائی۔ انہوں نے ہینلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ نے 20 درجے بہتری حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے 50 ممالک کے ساتھ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کے لیے ویزا استثنیٰ معاہدے...
امریکی نمائندہ دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی ہے تاکہ امریکہ اس مجوزہ قرارداد کے لیے اپنی حمایت حاصل کر سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں امریکی نمائندگی نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ اس نے مصر، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ہے، تاکہ وہ غزہ سے متعلق مجوزہ قرارداد کے لیے ان ممالک کی حمایت حاصل کر سکے۔ امریکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے پیش کردہ مسودۂ قرارداد کی منظوری کے لیے لابنگ میں مصروف ہے، اس قرارداد کا مقصد غزہ پٹی میں غیر ملکی فوجی دستوں کی...
حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ جموں میں شروع ہونے والے کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ 78 سال گزرنے کے باوجود علاقے میں مسلسل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں خطے میں 1947ء کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے ان لاکھوں کشمیریوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہیں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا جنونیوں نے جموں خطے کے مختلف حصوں میں نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے...
نیویارک سٹی کے نو منتخب مسلمان میئر ظہران ممدانی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ظہران ممدانی کو اپنی انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ میئر نیویارک سٹی کو ویڈیو میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نریندر مودی کے ساتھ اچھے تعلقات کا اظہار کرنے کے لیے کسی تقریب میں شامل نہیں ہوسکتا۔ View this post on Instagram A post shared by National Herald (@nationalherald_nh) اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس موقع پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرے والد کے خاندان کا بھارتی ریاست...
وکیل ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے متنازع ٹوئیٹس کیس میں ملزمان کی قلابازیاں ٹوئیٹر اور عدالت دونوں میں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈم مزاری کا روایتی گیم پلان جاری ہے لیکن لگتا ہے اس بار ٹکر کا جج جڑا ہے جو ان کے عدالت کے باہر بولے گئے جھوٹے بیانیے، رونے دھونے اور الزامات سے بےنیاز قانونی کارروائی کو آگے بڑھاتا جا رہا ہے۔ میڈم مزاری نے کم عرصے میں بڑا نام بنایا ہے جس کے پیچھے ایک گیم پلان ہمیشہ عمل میں رہا ہے۔ میڈم کی وکالت کا ایک رائج طریقہ کار ہے۔ چونکہ جج صرف اپنے آرڈر کے ذریعے بول سکتے ہیں اس لیے میڈم مزاری عدالت سے باہر سوشل میڈیا پر اپنی عدالت لگاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا: آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا حیران کن رنگ تیار کیا ہے جو نہ صرف عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ فضا سے روزانہ تازہ پانی بھی جمع کر لیتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یونیورسٹی آف سڈنی اور اسٹارٹ اپ کمپنی “ڈیو پوائنٹ انوویشن” کی مشترکہ کاوش سے تیار ہونے والا یہ انقلابی رنگ ماحولیاتی ٹیکنالوجی میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ رنگ سطح کا درجہ حرارت چھ ڈگری سیلسیئس تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے توانائی کے استعمال میں کمی اور ایئرکنڈیشننگ پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔مزید حیران کن بات یہ ہے کہ یہ رنگ ماحول میں موجود نمی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے۔ میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کو نقصان پہنچا، کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ تر جھوٹی خبریں دیتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کے دوران 8 طیارے گرائے گئے، دونوں ایٹمی ممالک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی تھوڑی مدد کریں گے۔ انہوں نے...
ستائیسویں آئینی ترامیم۔ مجسٹریٹی نظام کی واپسی ،بیورو کریسی کو مزید طاقتور بنانے کا منصوبہ۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز تحریر ذوالقرنین حیدر ان دنوں ملک میں 27ویں آئینی ترامیم کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے۔ کہیں آرٹیکل 243تھی زیر بحث ہے تو کہیں صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات جارہی ہے۔ مگر جو سسٹم سے جڑی بات ہے وہ دراصل مجسٹریٹی نظام کی واپسی کی بات ہے۔ یعنی دوسرے لفظوں میں ہم نے1860میں واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی تسلط میں یہ قانون بنایا گیا جس میں ملکی اداروں کا نظام ایگزیکٹو مجسٹریٹی کے سپرد کیا گیا۔ دوسرے لفظوں میں وہ بھی ایک طرح کا وائسرے تھا۔ پولیس سے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)27 ویں آئینی ترمیم کے معاملہ پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی ای سی کو آئینی ترامیم پر حکومتی ڈرافٹ پر اعتماد میں لیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے 5 مرکزی تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ صوبوں کا حصہ 57 فی صد سے کم نہ کیا جائے، صوبائی خودمختاری کو واپس نہیں کیا جانا چاہئے، محکمہ تعلیم میں پورے ملک کیلئے ایک ہی نصاب کی تجویز قابل قبول ہے۔ دہشت گردی کی روک تھام: پاکستان اور افغانستان میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا واضح رہے کہ 27...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں ممالک جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے اور ایک نگرانی و تصدیقی نظام قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی یقینی بنائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وفد مذاکرات کے لئے جا چکا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو، مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے،...
آسٹریلیا میں محققین نے ایک نئی قسم کا آؤٹ ڈور پینٹ تیار کیا ہے جو فضا سے تازہ پانی اخذ کرکے درجہ حرارت کو 6 سینٹی گریڈ تک کم کر سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف سڈنی کی ایک ٹیم اور کمپنی ڈیو پوائنٹ انوویشنز کی طرف سے وضع کردہ یہ ایجاد شدید موسم میں عمارتوں کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ بنجر علاقوں میں پانی کی کمی سے نمٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ مواد کی چھ ماہ کی آزمائش سے یہ بات سامنے آئی کہ کوٹنگ ہر روز 390 ملی لیٹر پانی فی مربع میٹر حاصل کر سکتی ہے، یعنی ایک شخص کی روزانہ پینے کی ضروریات کو 12 مربع میٹر سطح پر پینٹ سے پورا کیا جا سکتا ہے۔...
ویب ڈیسک: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سٹارٹ اپس اور نئی کمپنیوں کے لیے کارپوریٹ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ایس ای سی پی کے ای زی فائل پلیٹ فارمز کے درمیان ایک محفوظ اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ایک ہی دن میں کارپوریٹ اکائونٹ کھولنے کا عمل فعال کیا جائے گا۔ یہ ڈیجیٹل لنک نئی شامل شدہ کمپنیوں کو طریقہ کار کی تاخیر کو ختم کرنے اور انتظامی رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا آپریشن شروع کرنے کے قابل بنائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی دستخط کی تقریب...
میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیویارک کے لوگوں نے بائیں بازو کے ظہران ممدانی کو میئر منتخب کرکے امریکا کی خود مختاری کھو دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایک کمیونسٹ امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر بن گیا ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ کیسے اقدامات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں طیارے گرائے جانے کی تعداد کے متعلق پھر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت میں 8 طیارے گرائے گئے۔ میامی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی بخار کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 7 دیہی اور 3 شہری علاقوں کے مریض شامل ہیں۔ تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 44 تک جا پہنچی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترلائی سے 3، جی-7 اور ترامڑی سے 2، جب کہ ای-11، سوہان اور روات سے ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے دورے کیے اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کر کے فوری کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ کے مطابق اب تک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرایا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن قائم کرایا تھا، اس بار انہوں نے فضائی جھڑپ میں گرائے گئے طیاروں کی تعداد واضح طور پر 8 بتائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ’امن‘ رواں برس مئی میں اس وقت قائم ہوا جب انہوں نے دونوں ممالک کو تجارتی معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تو ایٹمی تصادم ٹل گیا، ٹرمپ صدر ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روز میامی میں امریکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ "8 Planes Shot Down": Trump Updates Key Figure In India-Pak Peace Claim. The...
ویب ڈیسک:پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج استنبول میں ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہوتا ہے تبھی بات کی جاتی ہے، اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر حملے بند کیے جائیں، امید ہے خطے میں قیام امن کے لیے افغان طالبان دانش مندی سے کام لیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی اس سے قبل پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوا، طویل اور...
اسلام ٹائمز: فلسطینی نقطہ نظر سے، غزہ کے سیاسی اور سکیورٹی ڈھانچے کے بارے میں فیصلے غیر ملکی اداکاروں پر نہیں چھوڑے جانے چاہئیں اور فیصلہ سازی کی آزادی اور قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے صرف اندرونی فلسطینی گروہوں اور اداروں کو پالیسیوں کا تعین کرنے اور اپنے لوگوں کو اہم امور کا انتظام کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔ دوسری بات یہ ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ کے عہدے دار بھی مغربی ممالک اور امریکہ کے خیالات سے ہم آہنگ نہیں ہیں اور انہوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ صیہونیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ اس طرح کے طریقہ کار کو قبول کرنے سے حکومت کی مستقبل میں اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے...
7 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والا ورلڈ کلچرل فیسٹیول آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد دنیا بھر کی ثقافتوں کو یکجا کرنا، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا، اور فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام دینا ہے۔ اس سال کے فیسٹیول میں 141 ممالک کے ایک ہزار سے زیادہ فنکار حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فیسٹیول دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ فیسٹیول میں مختلف تھیٹر پرفارمنسز، موسیقی کے شوز، رقص کی پرفارمنسز، فائن آرٹس کی نمائشیں، فلم اسکریننگ، ورکشاپس اور گفتگو کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ فیسٹیول کی زیادہ تر تقریبات میں عوام کے لیے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔...
LOUISVILLE, KENTUCKY, US: امریکی وفاقی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ یو پی ایس کمپنی کے ایک کارگو طیارے کے حادثے کی تحقیقات کے دوران بلیک باکس ریکارڈرز کو حادثے کی جگہ سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔ یہ طیارہ گزشتہ روز لوئیول، کینٹکی کے ہوائی اڈے سے پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے رکن ٹوڈ انمین نے بتایا کہ طیارے کے بائیں پروں کے ارد گرد ایک بڑی اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور اس کے تین انجن میں سے ایک انجن اسی پَر سے الگ ہو گیا تھا جب یہ وسیع جسم والا...
عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے، اور اس فیصلے کا سبب فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا ہے۔ دنیا بھر میں کرسٹیانو رونالڈ کے مداح ان کے اس فیصلے پر نہایت افسردہ ہیں۔ 40 سالہ رونالڈو نے اعتراف کیا کہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا لیکن انہوں نے اس فیصلے کی تیاری پچھلے کئی سالوں سے کی تھی۔ ال نصر کے اسٹرائیکر اور فٹ بال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اس پر کئی سالوں سے سوچ رہے ہیں۔...
پیرس: فرانس کے مغربی ساحل سے دور واقع سیاحتی جزیرے اولیرون (Oléron) میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ایک شخص نے اپنی گاڑی راہگیروں اور سائیکل سواروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ مقامی شخص نے جان بوجھ کر اپنی گاڑی لوگوں پر دوڑائی بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا دی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، واقعہ صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا اور تقریباً 35 منٹ تک جاری رہا۔ اس دوران کئی...
فلپائن میں حکام نے کہا ہے کہ اس سال آنے والے اب تک کے سب سے طاقتور طوفان کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کلمیگی کے نتیجے میں فلپائن کے سے زیادہ آبادی والے جزیرے سیبو کے تمام قصبوں میں سیلاب آیا ہے، اس جزیرے پر سب سے زیادہ 9، اموات ہوئی ہیں۔ سول ڈیفنس کے ایک اہلکار نے ایک ریڈیو انٹرویو میں بتایا ہے 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، لوگ عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، جبکہ گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز سڑکوں پر بہہ رہے ہیں۔ مرنے والوں میں امدادی فوجی ہیلی...
بالی ووڈ کے اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ایک پنڈت ہیں جو ہمارے گھر میں پوجا پاٹ کرانے کے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں گووندا سے کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کرائیں وہ قبول بھی ہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے، بندہ اپنے لیے جو دعا مانگ سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور جو دعا آپ خود مانگیں گے تو وہ قبول ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی عطیہ کرتی ہوں یا کوئی اچھا کام کرتی ہوں تو میں اسے اپنے ہاتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی، وہ شہر جو کبھی روشنیوں، محبتوں اور زندگی کی رمق سے بھرپور تھا، آج ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں ہر سمت بے بسی، ناانصافی اور عدمِ احساس کا سایہ منڈلا رہا ہے کبھی یہی شہر پاکستان کی پہچان تھا، جس کی سڑکوں پر زندگی دوڑتی تھی، جس کی فضا میں اْمید کی خوشبو تھی، مگر آج انھی سڑکوں پر عام شہری خوف اور مایوسی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے حکومت نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے نام پر جو نیا ای چالان نظام متعارف کرایا ہے، وہ شہریوں کے لیے ایک نئے عذاب سے کم نہیں اب شہر کا ہر ڈرائیور، ہر موٹرسائیکل سوار، ہر مزدور اپنے روزگار کی فکر سے پہلے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا میں گزر بسر کرتے ہوئے آج کا انسان نہ جانے کتنے اندیشوں اور تمناؤں کا شکار ہو جاتا ہے۔ عام آدمی تو ویسے ہی پریشانیوں اور دہشت زدہ زندگی سے نبرد آزما ہے اوپر سے روز مرہ کی سیاسی چپقلش جو کسی لسانی یا مذہبی تفرقہ بازی کی نفرت انگیزی سے کم نہیں اس نے ہماری عمومی زندگی میں تلاطم اور ایک کہرام بپا کر کے رکھا ہوا ہے۔ یہ اقتدار کی ایک ایسی جنگ ہے جس میں زندہ باد اور مردہ باد کے نعرے لگانے والے سیاسی کارکنان واقعتا اپنے مخالف کی زندگیوں کے در پہ ہو جاتے ہیں جبکہ اقتدار کے مزے لوٹنے کے منتظر سیاستدان روزانہ کی بنیاد پر مختلف چینلوں پر جلوہ افروز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کے نقشے پر دو خطے اس وقت انسانی المیے کی علامت بنے ہوئے ہیں۔ ایک مشرقِ وسطیٰ کا غزہ اور دوسرا افریقا کا سوڈان۔ دونوں جگہوں پر کہانیاں الگ ہیں، کردار مختلف ہیں، مگر انجام ایک ہی ہے۔ خون، آنسو، بھوک، لاشیں، اور ایک خاموش دنیا۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے گھر، ملبے تلے دبے بچوں کے جسم، بھوک سے تڑپتے ماں باپ؛ اور دوسری جانب سوڈان کے الفاشر میں وہ خوفناک مناظر جہاں انسانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ یہ دو الگ جنگیں نہیں، بلکہ ایک ہی درد کی دو تصویریں ہیں۔ ایک امت، ایک زخم، ایک چیخ؛ جو شاید اب بھی ہماری سماعتوں تک نہیں پہنچی۔ سوڈان اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی سب سے بڑی سیاسی کڑی میں حالیہ تاریخی شکست و فتح نے نہ صرف شہر کی اندرونی سیاست کو بدل دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر سیاسی رجحانات، معاشی ترجیحات اور سماجی توازن کے حوالے سے بھی نئے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اس الیکشن کی سب سے نمایاں خبر زہران یا بالعموم بین الاقوامی خبروں میں جو صورت میں آیا، ممدانی کی کامیابی ہے، جو ایک ایسے عہد میں سامنے آئی ہے جب مہنگائی، رہائش کے بحران، عوامی نقل و حمل کی ناقص صورتحال اور معاشی عدم مساوات عام شہریوں کا روز مرّہ مسئلہ بن چکے تھے۔ ان کی انتخابی مہم نے یہی پیغام دیا کہ وہ عام طبقے کے مسائل کو فوقیت دیں گے اور...
کراچی: میری ٹائم نمائنش اینڈکانفرنس کے موقع پر غیر ملکی خواتین ایک اسٹال پر بحری جہاز کا ماڈل دیکھ رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن اور قائدآباد کے علاقوں میں ہونے والے ان مقابلوں میں ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سو بستر اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، زخمی ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، اور ملیر پولیس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔ دوسرا...
ڈی سی کیماڑی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے یکطرفہ کارروائی سے ہٹ مالکان پریشان پرانے ہٹ مالکان کی لیز کی تجدید میں رکاوٹیں، من پسند لوگوں کو 99 سالہ لیزفراہم کیماڑی میں ہٹس کو مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔ ڈی سی کیماڑی کی جانب سے بغیر کسی نوٹس کے مسلسل اور یکطرفہ کارروائی نے ہٹ مالکان کو پریشان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی سی کیماڑی راجہ طارق حسین چانڈیو کا آفس ایک طویل عرصے سے ہٹ مالکان کوپریشان کر رہا ہے، ہٹ مالکان نے نمائندہ جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک طویل منصوبے کا حصہ ہے جس میں اصل مالکان کے ہٹ گراکر اسے قبضہ مافیا کے حوالے کیا جانا ہے۔...
سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات پر9کروڑ 38لاکھ خرچ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے عدالتی معاملات میںاب تک ڈیڑھ کروڑ پھونک دیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD)کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرزکی سنگین نااہلی اور غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، جس کے نتیجے میں عوامی خزانے کو 10کروڑ روپے سے زائد کا بھاری نقصان پہنچا ہے ۔ باوثوق اندرونی ذرائع کے مطابق سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم قمر کے دور میں 45عدالتی مقدمات اور متعلقہ معاملات پر تقریباً 9کروڑ 38لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔جبکہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے اسی مد میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں، حالانکہ صرف 10 مقدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) اکتوبر میں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ ہوئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 4.39 فیصد بڑھیں، اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصد کی کمی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبرمیں مسلسل تیسرے مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات4.39 فیصدبڑھیں۔اکتوبر2025ء میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 0.61 فیصدکی کمی ہوئی جب کہ ماہانہ بنیاد پر اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.53 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جولائی تااکتوبر 2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 6 ارب 42کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251106-08-10 اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے دورہ کے موقع پر جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جدید لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا جس سے رات کا سفر مزید محفوظ اور آسان ہو گیا ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق وفاقی وزیرِمواصلات نے مری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر منصوبے کی مجموعی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ایچ اے کی ٹیم کو سراہا جس نے اسلام آبادمری ایکسپریس وے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید شاہراہ میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ ہر سال لاکھوں سیاحوں...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسلامک چیمبر کے اشتراک سے ہونے والے ڈائیلاگ ود ڈپلومیٹس سیشن کی صدارت کر رہے ہیں، اس موقع پر سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں،البرکہ بینک پاکستان کے صدر عاطف حنیف، اسلامک چیمبر کے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 44.960 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 54,912 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 22.155 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 5.008 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 8.160 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی ما کی مالیت 22.155 بلین روپے رہی۔ اس کیلیت 2.155 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 1.536 بلین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 1.563 بلین روپے، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت1.040 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.238 بلین روپے، ایس پی 500...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) محراب پور اور پڈعیدن میں مختلف حادثات 3 افراد جاں بحق، ایک بچی سمیت دو زخمی،گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق محراب پور بوگڑی شاخ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات روبل اور 10 سالہ روزینہ بھانھبن کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں کامران ولد ملہار بھانھبن سمیت ایک دیگر شخص شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وفاقی حکام نے بم کی موجودگی کی افواہ کے بعد رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں۔ رونالڈ ریگن نیشنل ائر پورٹ کا شمار ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔ امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شون ڈیفی نے وضاحت کی کہ یہ دھمکی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز کو نشانہ بنا نے کی تھی، جو ہیوسٹن ریاست ٹیکساس سے آ رہی تھی۔ اطلاع کے بعد دیگر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جبکہ متعلقہ طیارے کو ہوائی اڈے کے ایک محفوظ اور علاحدہ حصے میں منتقل کیا گیا۔ اس دوران مسافروں کو طیارے سے اتار کر بسوں کے ذریعے ہال میں لے جایا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود ہاکس بے مشرف کالونی 500 کوارٹر مشرف کالونی سیکٹر 6 ڈی کنٹینر یارڈ کے قریب فائرنگ سے 40سالہ فاروق خان ولد محمد امیر خان شخص جاں بحق ہوگیا ۔ عزیز بھٹی تھانے کی حدود ڈالمیا شانتی نگر سندھی ہوٹل کے قریب گھر سے 45 سالہ خاتون صائمہ زوجہ سکندر کی گولی لگی لاش ملی ۔پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار ریکسر پل ہزارہ محلہ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت سے 35 سالہ شخص کی ہاتھ پاؤں بندھی اور تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ مقتول کوگلا...
فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد ناشتہ خود لفظ کا مطلب ہے ’’روزہ توڑنا،،۔ چھ سے آٹھ گھنٹے کی طویل نیند کے بعد ہمارا جسم روزے کی حالت میں بیدار ہوتا ہے۔ اسے دن شروع کرنے کے لیے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں ناشتہ آتا ہے ۔ یہ ضروری غذائی اجزاء اور توانائی فراہم کرتا ہے جو ہمارے جسم اور دماغ کو صبح بھر طاقت بخشتا ہے۔ اتنا ضروری ہونے کے باوجود، بہت سے لوگ مصروف نظام الاوقات، دیر سے جاگنے کے اوقات، یا صبح سویرے بھوک نہ لگنے کی وجہ سے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔ تاہم، اس اہم کھانے کو چھوڑنا تھکاوٹ، کمزور ارتکاز، موڈ میں تبدیلی، اور دن...
تحریک انصاف ایک مشکل وقت سے دوچار ہے اور سیاسی راستے کی تلاش میں ہے۔ایک ہی وقت میں پارٹی کے اندر اور بیرون مسائل کا سامنا ہے تو دوسری طرف بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کوعدالت سے بھی وہ ریلیف نہیں مل رہا جو وہ چاہتے ہیں ۔ اس وقت وہ عملاً سیاسی میدان سے باہر ہیں، کچھ مفرور ہیں، اور جو باہر ہیں، وہ سیاسی سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو قانونی اور انتظامی بنیادوں پر جلسے پرامن رکھنے کی یقین دہانیوں کا سامنا ہے جو ایک مشکل کام ہے۔پی ٹی آئی میں وہ سیاسی دھڑا جو کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر مفاہمت یا سیاسی راستہ تلاش کرنا چاہتا تھا، اسے بھی ناکامی...
ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب اب تک نچلی سطح تک اختیارات کے بلدیاتی نظام سے محروم ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک دفعہ پھر اس سال دسمبر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا مگر پنجاب کی حکومت نے ایک نیا بلدیاتی قانون نافذ کردیا۔ اس نئے قانون میں بلدیاتی اداروں کی ہیت اور ان اداروں میں عوامی نمایندگی کا تناسب تبدیل ہوا، یوں اب الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیوں کا ٹاسک مل گیا ہے۔ اس بناء پر دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے ہینڈ آؤٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل اور نئے انتخابات کی حتمی تاریخ کے بارے میں خاموشی اختیارکی گئی ہے۔ اس بناء پر...