کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری آج تیسرے روز بھی بند ہے۔
دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی یاتری کرتار پور نہیں آیا۔ پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔بھارتی سیکریٹری خارجہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کی خدمات معطل کر دی ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرتار پور
پڑھیں:
بھارت نے اگر دوبارہ حملے کی کوشش کی تو اسکور پہلے سے بہتر ہوگا، خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گئی اپنی ٹویٹ میں بھارت کی فوجی و سیاسی قیادت کے متنازع بیان کے جواب میں کہا ہے کہ حالیہ فیصلہ کن شکست (سکور 0-6) کے بعد اگر بھارت دوبارہ کوشش کرے گا تو اسکور ان شاءاللہ پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ سخت جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان ایک اللہ کے نام پر بنی ریاست ہے اور ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں۔
آخر میں انہوں نے بھارت کے خلاف سخت تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔
سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپریل 22 کے پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے اندر دہشت گردی کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی نے پوری قوم پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ یہ جنگ صرف فوج کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے۔ سندور کے اسباق نے فوجیوں اور شہریوں دونوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور
آپریشن کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے صرف دہشت گردوں کے اڈوں، تربیتی مراکز اور ان کے سرپرستوں کو نشانہ بنایا، کسی بے گناہ شہری کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔
دوسری طرف پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کو حالیہ تنازع میں بھارتی کارروائیوں سے عام شہریوں کی ہلاکت کے ثبوت پیش کیے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاکستان جنرل اپیندرا دویدی خواجہ سعد رفیق