والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
لندن (سب نیوز)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کہا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے، چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دبا ہو، امریکی صدر سے مدد کی درخواست کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا والد کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان منظر عام پر آگیا۔ قاسم کا کہنا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا بانی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ والد غیرانسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، ان پر ایسے بھی مقدمات ہیں جن میں سزائے موت ہوسکتی ہے۔قاسم کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دبا ہو، اس معاملے پر توجہ دینے کیلئے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوگا، ہم امریکی صدر سے بات کرنا چاہیں گے جس سے کوئی مدد مل سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم قانونی راستے اپنا چکے، ہم نے ہر وہ راستہ اپنایا جو ان کی رہائی میں مددگار ہوسکتا تھا، ہم اپنے والد کو آزاد کرانے اور پاکستان میں جمہوریت لانے کی جدوجہد کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ میرے والد جیل سے رہائی کیلئے کوئی ڈیل کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ پنجاب میں مقدس الفاظ کے حامل اخبارات وکاغذات کی پیکیجنگ کے استعمال پر پابندی عائد،دفعہ 144نافذ وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پرجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کے بیٹوں امریکی صدر سے والد کی رہائی
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹورہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا۔
راولپنڈی میں پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں 14 اگست کے احتجاج پر مشاورت ہوئی ہے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھے، ہمارے کارکنان پاکستان اور بانیٔ پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ سیاسی آزادیاں حاصل نہیں جو آئین میں درج ہیں، ہم 14 اگست کو تمام قسم کی آزادیوں کے لیے آواز بلند کریں گے، جو سزائیں دی جا رہی ہیں یہ ناحق ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 2 پولیس والوں کو پیش کر کے سزاؤں کا اعلان کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد کیا رول ہو گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، بانی کی جو بھی ہدایات ہوں گی شاہ محمود قریشی انہی پر عمل کریں گے۔
رہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں صرف بانی کا حکم چلتا ہے، پاکستان میں جو نظام رائج ہے وہ جمہوریت کے متصادم ہے۔