پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مبنی ایک اور ویڈیو لیک ہوگئی۔

پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب نے ویڈیو میں علیمہ خانم پر پارٹی خراب کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ خانم نے سیاست کرنی ہے تو کھل کر پارٹی میں آئیں، انہوں نے کیوں کہا کہ بیرسٹر گوہر کون ہے، چیئرمین تو بانی ہیں۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم بھول رہی ہیں کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین عمران خان نے نامزد کیا ہے، اگر عہدے کی اور تنظیم کی عزت نہیں تو کیا فائدہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب جس دن بھی علیمہ آپا سے ملاقات ہوگی میں ان سے لڑوں گی، ٹکے ٹکے کے لوگ پارٹی چیئرمین کو بے عزت کرتے ہیں۔بعدازاں ویڈیو لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ کلپ سیاق و سباق سے ہٹ کر ہے، کلپ وومن ونگ کی انٹرنل میٹنگ سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کنول شوزب

پڑھیں:

بچے 36 پاؤنڈ کا کیک 36 سیکنڈ میں ہی چٹ کرگئے

بھارت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دفتر میں پارٹی رہنما تیجسوی یادو کی سالگرہ کے موقع پر ایک منفرد اور دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا، جیسے ہی 36 پاؤنڈ وزنی دیو ہیکل کیک کاٹا گیا، وہاں موجود بچوں نے صرف 36 سیکنڈ میں پورا کیک ختم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

تقریب کے دوران بچوں نے جیسے ہی کیک دیکھا، وہ خوشی کے مارے میز کی جانب دوڑے اور کیک پر ٹوٹ پڑے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ایک دوسرے کو دھکیلتے، ہنستے اور مزے سے کیک کھاتے نظر آ رہے ہیں، جبکہ موقع پر موجود افراد اس منظر پر قہقہے لگاتے رہے۔

View this post on Instagram

A post shared by India Today (@indiatoday)


یہ منظر اتنا دلچسپ تھا کہ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے دیکھ کر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا، ’یہ واقعی 36ویں سالگرہ کے شایانِ شان جشن تھا، جہاں 36 پاؤنڈ کا کیک، 36 بچے اور 36 سیکنڈ۔‘

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کا دھرنا ، 8 کارکنان پہلے گرفتار، پھر رہا
  • علیمہ خانم کے 9ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • بنگلہ دیش: نیشنل چارٹر سے انحراف کا الزام، بی این پی اور عبوری حکومت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے
  • ڈھاکا ایئرپورٹ سے اسلحہ چوری، اندرونی عملے کے ملوث ہونے کا شبہ
  • پاکستن نے فراست پر مبنی زری و مالیاتی پالیسیوں کے ذریعےمعاشی استحکام حاصل کرلیا؛گورنراسٹیٹ بینک
  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیزفائر معاہدے کی فیصلہ سازی سےاسرائیل کو باہر کردیا
  • بچے 36 پاؤنڈ کا کیک 36 سیکنڈ میں ہی چٹ کرگئے
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیز فائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو باہر کر دیا
  • استنبول مذاکرات، پاکستان کا موقف تعصب سے بالاتر اور حقائق پر مبنی تھا، ذرائع