پاکستان اور انڈیا کی جنگ بندی سفارتی محاذ پر میری سب سے اہم کامیابی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کے مابین جنگ بندی کو سفارتی محاذ پر اپنی سب سے اہم کامیابی قرار دی ہے۔
فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فون اٹھایا اور دو نیوکلیئر طاقتوں کو ممکنہ تباہی سے پیچھے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں لاکھوں لوگ قتل ہوسکتے تھے، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں معمولی نہیں، وہ غصے میں تھے۔ دونوں ترکی بہ ترکی جواب دے رہے تھے اور معاملہ گہرا ہوتا جارہا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشیدگی کم کیے بغیر اگلا مرحلہ غالباً لفظ ‘این’ کا تھا۔ ان کا اشارہ نیوکلیئر جنگ کی طرف تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور بھارت کو بتا دیا تھا جنگ نہ روکنے پر امریکا آپ سے تجارت نہیں کرےگا، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے تجارتی مراعات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں تجارت کو دشمنیاں ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے استعمال کررہا ہوں۔
امریکی صدر نے امن قائم ہونے پر انڈیا کے لیے امریکی برآمدات پر ٹیرف 100 فیصد کم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Donald Trump ڈونلڈ ٹرمپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
بھارت کے ساتھ تجارتی ڈیل ہونے کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جاپان کیساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے۔ اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک سے تجارتی معاہدوں کے لیے 9 جولائی کی ڈیڈ لائن بڑھانے سے انکار کر دیا۔