دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان سٹریٹجک کردار ادا کر رہا ہے، عالمی رابطوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی پورٹ اہمیت کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15-18 مئی 2025 کو دبئی میں منعقد ہونے والی 12ویں گلوبل لاجسٹک الائنس (جی ایل اے ) گلوبل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

جی ایل اے کی صدر گریس سن نے تقریب میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہفتہ کو دبئی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے مرکز کے طور پر دبئی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی رابطوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی پورٹ اہم کردار کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مشرق وسطیٰ سمیت جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے سنگم پر پاکستان کے سٹریٹجک مقام پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں رابطے اور تعاون کا ایک اہم کوریڈور بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور یو اے ای کی کمپینوں بشمول ڈی پی ورلڈ اور اے ڈی پورٹس کی پاکستان میں فریٹ کوریڈورز اور بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر ان کی تعریف کی۔

کانفرنس کے دیگر مقررین میں ایچ ایچ انجینئر شیخ سالم بن سلطان القاسمی، محکمہ شہری ہوابازی کے چیئرمین راس الخیمہ چیف تجارتی مذاکرات کار اور یو اے ای کی وزارت اقتصادیات میں بین الاقوامی تجارتی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری بھی شامل تھے۔خطبہ استقبالیہ میں گریس سن نے مختلف ممالک کے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور نئی کاروباری ہم آہنگی پیدا کرنے اور عالمی لاجسٹکس تعاون کو تیز کرنے کے لیے تقریب کی اہمیت پر زور دیا۔

کانفرنس کے موقع پرپاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور محترمہ سن نے جی ایل اے فریم ورک کے تحت پاکستان میں علاقائی نیٹ ورکنگ کانفرنس کے انعقاد کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جنوبی اور وسطی ایشیائی لاجسٹک سٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ فیصل نیاز ترمذی نے سمارٹ، موثر اور پائیدار لاجسٹک انفراسٹرکچر کی ترقی اور خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تبدیلی کے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے لاجسٹک موڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سٹال کا بھی دورہ کیا اور سلیمان جازب سے ملاقات کے دوران عالمی معیار کے لاجسٹکس سلوشنز فراہم کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے عالمی سپلائی چین اقدامات میں پاکستانی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کی۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل نیاز ترمذی میں پاکستان انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں،پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہر چیلنج کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور انٹیلیجنس ادارے جس جذبے، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت سے کام کرتے ہیں، وہ دنیا بھر میں قابلِ تحسین ہے۔

ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم نے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک متحد، پرعزم اور خوددار قوم ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں نے ملک کو محفوظ بنانے اور عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ان دوست ممالک پر فخر ہے جو ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، ہم ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہیں۔ ان کی قربانیاں اس قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ اسی طرح ہمیں اپنی افواج اور میڈیا پر بھی فخر ہے جنہوں نے ہر محاذ پر مکمل پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بھارتی حکومت کو اپنے رافیل طیاروں اور مہنگے ہتھیاروں پر غرور تھا، مگر ان کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیا گیا حملہ ایک بزدلانہ فعل تھا۔

ہماری فضائیہ نے ایک ہی رات میں ثابت کیا کہ ہم نہ صرف چوکنا ہیں بلکہ انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے برعکس، پاکستان نے عالمی اصولوں کے مطابق صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ ہمارا جواب ایسا تھا کہ دشمن خوفزدہ ہو کر جنگ بندی کی بات کرنے لگا۔کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کا خیال تھا کہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح سے ختم ہو جائے گا، مگر پاکستان کے مؤقف اور سفارتی کوششوں نے اسے دوبارہ عالمی ایجنڈے پر لا کھڑا کیا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری طاقت ہے اور عالمی برادری نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کیا ہے۔ ہم نے ثابت کیا کہ امن ہماری ترجیح ہے، مگر اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ: وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی
  • پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایران نے مثبت کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستانی ذہین لوگ،حیرت انگیز ایجادات کی مہارت رکھتے ہیں، امریکی صدر کا اعتراف
  • دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، قومی استحکام کا دارومدار معاشی مضبوطی پر ہے: رضوان سعید شیخ
  • جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو
  • پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں، افواج کی پیشہ ورانہ کارکردگی، اور قومی یکجہتی مثالی ہیں، بیرسٹر علی ظفر
  • ہم نے امن کو ترجیح دی، مگر دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوں گے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ
  • فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ڈاکٹر فیصل کی پاک بھارت موجودہ صورتحال پر بریفنگ