ایئرچیف مارشل ظہیر احمد کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسکرین گریب
چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی، انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا، اس دوران شہید کے بلندی درجات کےلیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے دشمن کے حملے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دشمن کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی ذرداری نے دفاعِ وطن میں جان کا نذرانہ دینے پر شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قومی یادداشت کا حصہ رہیں گی، شہدا کو بھرپور عقیدت کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے اور عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں اور انتظامی معاونت فراہم کی جائے۔
ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئر فورس ہر قیمت پر وطنِ عزیز کی فضائی سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گی، پاکستان ایئر فورس اپنے جانثاروں کی شجاعت و قربانی کی عظیم روایات کو زندہ رکھے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ظہیر احمد
پڑھیں:
رانا ثنا اللہ کی مظفرآباد میں شہید ہونے والے امام مسجد کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت
وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ مظفرآباد کے علاقے شوائی میں بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے امام مسجد کے گھرپہنچ گے۔
رانا ثنا اللہ نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہید کے ورثا اور زخمیوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیے: سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار منظر عام پر، پاک فوج کے حق میں کیا کہا؟
اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کاغرور پہلے بھی خاک میں مل چکا ہے، شہدا کے ورثا اور زخمیوں کا جو جذبہ ہے اس کے آگے بھارت کی کوئی اہمیت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی آمداد میں شہدا اور زخمیوں کو دینے آیا ہوں، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے کشمیریوں پر جو ظلم اور ستم کیا ہے اس کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی تو پہلے سے سخت جواب دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی جارحیت شہید امام مسجد شوائی مظفر آباد