مہرالنسا کے شوہر نے انہیں چھوڑنے کی دھمکی کیوں دی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مہرالنسا اقبال نے شوہر کی فٹنس سے متعلق سخت ہدایت کا انکشاف کر دیا۔
ڈرامہ عشقیا، ایک ستم اور، میرے بن جاؤ سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوہر زکریا شاہ کے فٹنس سے متعلق رویے پر بات کی۔
مہرالنسا نے بتایا کہ ان کے شوہر نے ایک بار مذاق میں کہا، “جس دن تم موٹی ہوگئیں یا آنٹی لگنے لگیں، میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔”
اداکارہ نے اس پر ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتیں کیونکہ اگر وہ واقعی “آنٹی” بھی بن جائیں تو ان کے شوہر انہیں چھوڑ نہیں سکتے، کیونکہ وہ ان کی جائیداد کا آدھا حصہ لے لیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود بھی فٹ رہنا چاہتی ہیں اور شوہر کی خواہش کے مطابق باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں کیونکہ موٹاپا صحت کیلئے بھی اچھا نہیں ہے۔
شوہر کے فٹنس کو لے کر پاگل کے بارے میں بات کر تے ہوئے انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ لاہور جاتے ہوئے ان کے شوہر نے فون کر کے ان سے سوال کیا کہ “ڈمبلز گاڑی میں رکھے؟” جس پر وہ حیران رہ گئیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے شوہر
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔