بحریہ ٹائون: ایس بی سی اے کمیٹی کیخلاف درخواست پرحکم امتناع
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے سروے کے لیے ایس بی سی اے کی تشکیل کردہ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے، ایم ڈی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور 28 اگست تک جواب طلب کرلیا بحریہ ٹاؤن کراچی نے ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے 11 رکنی کمیٹی کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو ایسی کمیٹی تشکیل دینے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں، کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے اور اس کے ذریعے بحریہ ٹاؤن میں رہائش پذیر ہزاروں افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف سروے کا کوئی جواز نہیں بلکہ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ کس بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے تو سروے ہونا چاہیے، خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات ہے، اور سوال اٹھایا کہ کیا پہلے کبھی بحریہ ٹاؤن کا سروے ہوا؟ وہاں عمارتیں کیسے بنائی گئیں؟عدالت نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے یہ مؤقف بھی سنا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر ہوچکا ہے اور بحریہ ٹاؤن تمام اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے فریقین سے آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس بی سی اے بحریہ ٹاو ن
پڑھیں:
عالیہ حمزہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کیخلاف پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں تاہم اینٹی کرپشن کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں 3، قصور میں 7، گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر کی بارسلونا میں قیمتی گھڑی چھین لی گئی
عالیہ حمزہ کیخلاف رپورٹ کی بنیاد پر لاہور ہائیکورٹ میں مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔