Daily Mumtaz:
2025-11-23@06:59:47 GMT

پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 رینکنگ میں شامل

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 رینکنگ میں شامل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری ہو گئی۔

پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا، پاکستانی پاسپورٹ پر شہری 32 ممالک میں ویزہ فری سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ای پاسپورٹس ہولڈرز کے لیے جلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسر ہوگی، پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیک لاگ مکمل طور پر صفر ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ

پڑھیں:

ڈی آئی خان، پولیس کی بکتربند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

فائل فوٹو

ڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا 28ویں ترمیم میں نئے صوبے بن سکیں گے؟
  • سی پیک فیز 2 میں کون سے 5 نئے کوریڈور شامل ہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا
  • فتنہ الہندوستان اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی؛ محسن نقوی
  • اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی نئی کارروائیاں ( 65 فلسطینی گرفتار)
  • سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
  • لاہور:بادشاہی مسجد میں عارضی قیام گاہ میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کی سہولت کیلیے لفٹ نصب کی گئی ہے
  • امریکا میں لاکھوں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے؛ کون کون سے شعبے شامل ہیں
  • پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کا فیصلہ کون اور کیسے کرے گا، پی سی بی نے واضح کردیا
  • ڈی آئی خان، پولیس کی بکتربند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
  • جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر سعودی عرب جانے والا ملزم گرفتار