پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول ٹک ٹاکر جوڑی ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔ دونوں کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے اور مشترکہ تصاویر حذف کرنے کے بعد سے فینز کے درمیان تشویش پھیل گئی ہے۔

ایمن زمان نے فروری 2024 میں اپنے دوست مجتبیٰ لاکھانی سے شاندار نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

حال ہی میں دونوں کے درمیان تعلقات کے خراب ہونے کی افواہیں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب ایمن زمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مجتبیٰ کی تمام تصاویر حذف کردیں، جبکہ مجتبیٰ نے ابھی تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو بھی کرلیا ہے۔

فینز نے کمنٹ سیکشن میں دونوں کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم، دونوں کی جانب سے اب تک کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اسٹوریز میں شیئر کی گئی مبہم پوسٹس نے صورتحال کو مزید الجھا دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ جوڑی رواں سال مارچ میں عمرہ ادا کرنے بھی گئی تھی اور اس موقع پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز نے فینز کو خوش کردیا تھا۔ اب فینز کی امید ہے کہ یہ محض ایک عارضی جھگڑا ہو سکتا ہے اور دونوں جلد ہی دوبارہ اکٹھے ہو جائیں گے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے اپنی سوانح عمری شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا میں میچ فکسنگ سمیت کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے لانے والے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وہ سچائیاں، جنہیں برسوں سے نظر انداز کر کے اندھیروں میں دھکیل دیا گیا تھا، اب منظرِ عام پر لانے کا وقت آ گیا ہے۔

سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ وہ اس خفیہ اور پراسرار دنیا سے پردہ اٹھانے جا رہے ہیں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے تک اپنی سرگرمیوں کے ذریعے چھپائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اُن طاقتور عناصر کے خلاف اکیلے ڈٹے رہے جو چپ چاپ کھیلوں کو اپنے ذاتی مفاد کے مطابق موڑتے رہے۔

ان کے مطابق یہ وہ لمحہ ہے جب وہ وہ تمام باتیں بیان کرنے جا رہے ہیں جنہیں بہت سے لوگوں نے کبھی زبان پر لانے کی ہمت نہیں کی۔

 

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان اسمبلی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد آج تحلیل ہوجائیگی
  • آئمہ بیگ کی مبہم انداز میں انسٹاگرام پر واپسی
  • چند وکلاء دوست آئینی ترامیم پر اپنی سیاست کررہے ہیں، ایڈووکیٹ سرفراز میتلو
  • پاکستان نے عالمی کپ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی
  • ابوظہبی T10 میں ریکارڈز کی بارش، زمان خان کی ہیٹ ٹرک نے دھوم مچا دی
  • سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں: سرفراز نواز
  • پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
  • ٹیلر سوئفٹ عالمی سطح پر اے آئی ڈیپ فیک کا سب سے بڑا ہدف قرار
  • سیاسی دھڑے تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بار ایسوسی ایشنز کا اعلامیہ
  • لیبیا کی مشہور ولاگر خنساء مجاہد قتل؛ سیاسی وجہ کا امکان؟