چین کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی فراہمی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
چین کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی فراہمی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ اس کھیپ میں بنیادی طور پر خیمے، کمبل وغیرہ شامل ہیں، جو چینی فضائیہ کے دو وائے۔20 طیاروں کے ذریعے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جا رہی ہے ۔
اس سال جون کے بعد سے، پاکستان کو شدید سیلابی صورت حال کے باعث وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ چین نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی۔پاکستان میں تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے، چینی حکومت نے اضافی 100 ملین یوآن مالیت کے سیلاب سے نمٹنے والے ہنگامی سامان کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرداعش خراسان کمانڈر احسانی عرف انوار افغانستان میں ہلاک باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا، پاک فوج کا بروقت ایکشن، متعدد معصوم بچوں کی جانیں بچالیں پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب چیئرمین پی سی بی کا 0-6 کا اشارہ کرنے پرحارث رف پرعائد جرمانہ خود اداکرنیکا فیصلہ کراچی؛ 7 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان کے لرزہ خیز انکشافاتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیلاب سے نمٹنے پاکستان کو سامان کی کے لیے
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر مکمل ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، پنجاب میں 27 شوگر ملز نے کرشنگ شروع کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کین کمشنر پنجاب کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی کام کر گئی اور 27 شوگرملزنے کرشنگ شروع کر دی ہے۔ ادھر وفاقی حکومت نے شوگر سیکٹر کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اس حوالے سے تیار کی گئی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ایک دو روز میں پیش کی جائیں گی۔وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر نے چینی سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی تجویز کے مطابق نئی شوگرملز لگانے پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں گی جبکہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کوٹے کا نظام بھی مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش شامل ہے‘حکومت چاہتی ہے کہ چینی کی قیمتوں کا تعین درآمد و برآمد اور مارکیٹ فورسز کے ذریعے ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کرشنگ دسمبر کے پہلے ہفتے تک تاخیر کا شکار بھی ہوتی ہے تو ملک میں چینی کا مناسب ذخیرہ موجود ہے۔