حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ: ملازمین کی فہرستیں متعلقہ اداروں سے طلب
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
شاہدسپرا:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے لیبر کوٹہ میں شامل ملازمین کی فہرستیں تمام سرکاری اور کارپوریٹ اداروں سے طلب کر لیں۔
وزارت مذہبی امور نے تمام محکموں سے ملازمین کے کوائف طلب کر لئے گئے،سرکاری ادارے وزارت کو براہ راست نامزد ورکرز کے نام بھجوائیں گے،کارپوریٹ ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو نامزدگیاں بھجوائیں گے،لیبر کوٹہ کے تحت نامزد درخواستوں پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جمع ہونیوالی درخواستوں پر نامزد ملازمین کی کمیٹی سکروٹنی کرے گی۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
سکروٹنی میں کامیاب ملازمین کو حج درخواست جمع کروانے کی اجازت دیدی جائیگی،حج درخواستیں نامزد بینکوں میں اخراجات کیساتھ جمع کروائی جا سکیں گی.
وزارت یا ورکرز ویلفیئر فنڈ میں انفرادی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سرکاری حج اسکیم 2026 کےلئے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سرکاری حج اسکیم 2026 کے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کے لئے واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 روز کی توسیع کر دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ حج درخواست گزار 19 نومبر تک لازمی واجبات جمع کرائیں، دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔