اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے 'موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھلنا اور سیلابی انتظام' کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے مسائل کو سیاسی تناظر میں دیکھنے کے بجائے قومی مسئلے کے طور پر پرکھا جانا چاہیے۔اس موقع پر سیمینار میں جنرل (ر) سمریظ سالک، سینیٹر ہدایت اللہ، موسمیاتی امور کے ماہر سہیل ملک اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ برائے کنفلکٹ اینڈ سیکورٹی سٹڈیز کے managing director عبداللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بیرسٹر دانیال نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ ''گزشتہ سالوں میں آنے والے سیلاب محض قدرتی آفات نہیں بلکہ ایک نظام کی ناکامی کی علامت ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بار بار آنے والی تباہی اس بات کی غماز ہے کہ ہمیں اپنے انتظامی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ''موجودہ صوبائی نظام میں دور دراز علاقوں تک بروقت رسائی ممکن نہیں رہی۔

چترال اور گلگت بلتستان جیسے علاقوں میں ہنگامی امداد کی ترسیل میں درپیش مشکلات نے ہمیں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری نے اس سلسلے میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک جدید اور متحرک انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے جو نہ صرف موجودہ مسائل کا حل پیش کر سکے بلکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہو۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • اسلامی اقدار اور جدید دور
  • خارجہ کامیابیاں یا داخلی استحکام؟
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے