data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، پولنگ 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہےکہ  سب سے پہلے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،  اس کے بعد 8 اور 9 اکتوبر کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے،  10 اکتوبر کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست شائع ہوگی جبکہ امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل 13 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔

انتخابی شیڈول کے مطابق اسکروٹنی کے بعد 18 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔ اس کے بعد امیدواروں کو 20 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔

 الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ کی اس نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو کرائی جائے گی اور اس عمل کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹر شبلی فراز کو عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں نااہل قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، اب الیکشن کمیشن نے باضابطہ طور پر انتخابی عمل کا آغاز کر دیا ہے تاکہ 30 اکتوبر کو نئے سینیٹر کا انتخاب مکمل کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اکتوبر کو کے بعد

پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹ کی معیاد 14 فروری 2021ء کو ختم ہوئی، مگر انتخابات بارہا مؤخر ہوتے رہے،  آئین کے آرٹیکلز 140-A، 219 اور 218(3) کے تحت انتخابات کرانا لازم تھا۔

کمیشن نے 5 بار حلقہ بندیاں اور 3 بار الیکشن شیڈول جاری کیا، مگر عمل مکمل نہ ہوسکا،  13 نومبر 2025ء کو سماعت ہوئی اور 17 نومبر 2025ء کو انتخابات کرانے کا فیصلہ دیا گیا۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق  لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 15(2) کی ترمیم کو آئین و قانون (آرٹیکلز 218(3)، 140-A، 220، 219، 222) کے خلاف قرار دیا۔

الیکشنز ایکٹ 2017ء کی دفعات 50، 219، 224 کے تحت ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تقرری کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی عملہ کمیشن اپنے افسران، عدلیہ یا انتظامیہ میں سے تعینات کرے گا، سیکریٹری یونین کونسل سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا، اس لیے اسے انتخابی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی۔

دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں،پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے:وزیراعظم

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات انہی افسران کے ذریعے ہوں گے جنہیں الیکشن کمیشن باقاعدہ نوٹیفائی کرے گا۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا
  • این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا حقیقی نمائندے ہیں، الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول منسوخ کیا جائے، سنی اتحاد کونسل
  • پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان ; شیڈول کی تیاری کا حکم
  • الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان
  • عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری
  • عرفان صدیقی کی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا
  • کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری