کچھ شارکس روشنیاں خارج کیوں کرتی ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں ایسی بھی شارکس ہیں جو روشنی خارج کرتی ہیں۔ جی ہاں ایسی شارکس واقعی موجود ہیں جو اندھیرے سمندر میں چمکتی ہیں۔
ان شارکس کو Bioluminescent کہا جاتا ہے۔ یہ وہ شارکس ہیں جو اپنے جسم سے قدرتی روشنی خارج کرتی ہیں۔ یہ روشنی کیمیائی عمل (bioluminescence) کے ذریعے بنتی ہے۔
یعنی شارک کے جسم میں مخصوص خلیات "لائٹ" پیدا کرتے ہیں جنہیں photophores کہا جاتا ہے۔
یہ روشنی عام طور پر نیلے یا سبز رنگ کی ہوتی ہے جو اندھیرے گہرے سمندر میں دیکھی جا سکتی ہے اور مختلف وجوہات کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثلاً خود کو چھپانے یا شکار کو لبھانے کے لیے)
ان میں سے کچھ شارک صرف 20 سے 30 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے۔ اس کے پیٹ کے نیچے چھوٹے لائٹ خلیے ہوتے ہیں۔ یہ روشنی اسے نیچے سے دیکھنے والے شکاریوں سے "چھپنے" میں مدد دیتی ہے۔ یعنی سمندری پس منظر میں یہ شارک اپنی روشنی کی بدولت گھل مِل جاتی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی روشنی دینے والی شارک تقریباً 6 فٹ لمبی ہوسکتی ہے۔ یہ پہلی بار 2021 میں نیوزی لینڈ کے پاس دریافت ہوئی تھی۔ یہ شارک نیلے رنگ کی مدھم روشنی خارج کرتی ہے۔
سائنسی تحقیق کے مطابق، یہ روشنی شاید خود کو چھپانے کے لیے، دوسرے ساتھیوں کو سگنل دینے کے لیے یا شکار کو اپنی جانب کھینچنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یہ روشنی ہوتی ہے کے لیے
پڑھیں:
ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست جارجیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مداخلت کا مقدمہ غیر متوقع طور پر ختم کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جج نے اس وقت کیس خارج کیا جب پراسیکیوٹر نے مقدمے میں شامل تمام فوجداری الزامات واپس لے لیے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ریاستی عدالتوں کے بجائے وفاقی دائرہ اختیار میں آتا ہے، اسی لیے اسے جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
واضح رہے کہ جارجیا میں ٹرمپ اور ان کے متعدد ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد تھا۔
استغاثہ یہ جانچنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آیا صدر نے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے یا انہیں مسترد کرانے کے لیے کسی قسم کی سازش میں حصہ لیا تھا یا نہیں۔
اس مقدمے کو ٹرمپ کے خلاف اہم قانونی لڑائیوں میں سے ایک تصور کیا جا رہا تھا، تاہم پراسیکیوٹر کی جانب سے اچانک واپسی کے بعد یہ کیس اختتام پذیر ہوگیا۔ اس پیش رفت کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی قانونی کامیابی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔