Juraat:
2025-11-21@06:36:00 GMT

کراچی میں بڑھتی بھتا خوری سے تاجربرادری میں خوف کی لہر

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

کراچی میں بڑھتی بھتا خوری سے تاجربرادری میں خوف کی لہر

چیمبر آف کامرس کا تاجروں کے نام خط ارسال، احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی وی لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشوہ

(رپورٹ: افتخار چوہدری)شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا رہی ہیں، جو کہ نہ صرف تاجروں بلکہ شہر کے مجموعی امن و امان کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔خط کے مطابق بھتے کی ان پرچیوں میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جس نے کاروباری طبقے میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ اس خط میں تمام تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے فوری طور پر نصب کریں، جن کے ساتھ مناسب بیک اپ اسٹوریج کی سہولت بھی موجود ہو۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سی سی ٹی وی فوٹیج چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شیٔر کی جائے تاکہ اسے متعلقہ حکام تک ٹھوس شواہد کے ساتھ پہنچایا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: چیمبر ا ف کامرس کے ساتھ

پڑھیں:

منگھو پیر میں فیکٹری مالک کو 10 کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ماربل فیکٹری کے مالک کو بھتے کی پرچی بھیج دی گئی۔ پولیس کے مطابق فیکٹری مالک سے 10 کروڑ روپے بھتا مانگا گیا ہے ، بھتے کی پرچی کے ساتھ دو گولیاں بھی بھیجی گئی ہیں ، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو طارق روڈ پر شو روم پر ہونے والی فائرنگ بھی بھتا نہ دینے کے معاملے پر ہوئی تھی۔50 لاکھ روپے بھتہ نا دینے پر شوروم مالک کی کار پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
  • منگھو پیر میں فیکٹری مالک کو 10 کروڑ روپے بھتے کی پرچی موصول
  • کراچی میں 4 بھتا خور گرفتار، موبائل فون سے شواہد برآمد
  • حیسکو چیف کا شمع کمرشل ایریا میں لوڈشیڈنگ میں کمی کا اعلان
  • کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک، 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی کی تیز بڑھتی آبادی عالمی میگا سٹیز کو پیچھے چھوڑنے لگی، اعزاز ملنے کے قریب
  • کاروباری خواتین معاشی ترقی کے سفر میں حصہ ڈالیں، ہارون اختر
  • ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
  • سکھر,، پارکنگ مافیا، بھتا خوری سے شہری شدید پریشان
  • بلغاریہ کی سفیر کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ