پنجاب حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گندم کے بیج کی فی بوری قیمت میں ایک ہزار روپے کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے یہ اعلان سیڈ کمپنیوں کے نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا۔
وزیرزراعت نے بتایا کہ گندم کے بیج کی قیمت 6500 روپے سے کم کرکے 5500 روپے فی بوری مقررکی گئی ہے تاکہ کاشتکاروں کے اخراجات میں کمی آئے اورگندم کی کاشت کوزیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ کسانوں کو بروقت اورمعیاری بیج مناسب قیمت پرفراہم کیا جائے تاکہ صوبے میں گندم کی پیداوارمیں اضافہ ہو۔
سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تیار کردہ بیج کی قیمت بھی 5500 روپے فی بوری مقررکی گئی ہے، جس سے کسانوں کو قابلِ اعتماد بیج رعایتی نرخوں پردستیاب ہوگا۔
یہ اقدام حکومت کے اس عزم کا حصہ ہے جس کے تحت زرعی معیشت کو مستحکم اورخود کفیل بنایا جا رہا ہے، وزیرزراعت نے توقع ظاہر کی کہ اس فیصلے سے رواں سیزن میں گندم کی کاشت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فی بوری بیج کی

پڑھیں:

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور؛ جرمانے 2 ہزار سسے 20 ہزار تک ہوں گے

ویب ڈیسک : پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور  2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

آرڈیننس کے متن کے مطابق سگنل کی خلاف ورزی پر 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، 2000 سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اوور لوڈنگ پر 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 8 ہزار، پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

متن کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور جیل ہو گی، اوور اسپیڈنگ پر جرمانے میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
  •  کاشتکاروں کے لیے انعامی رقم جیتنے کا سنہری موقع
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
  • پنجاب میں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بڑا اضافہ، آرڈیننس جاری
  • پنجاب، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے، آرڈیننس جاری
  • پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور، اب جرمانہ 20 ہزار روپے تک ہوگا
  • گورنر کی منظوری کے بعد پنجاب میں موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا نفاذ
  • پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور؛ جرمانے 2 ہزار سسے 20 ہزار تک ہوں گے
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر