کیا نکاح نامے میں لکھوائے گئے زیورات بیوی کی ملکیت ہوتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سٹی42: فیملی عدالت میں دائر ایک مقدمے نے نکاح نامے میں درج زیورات کی قانونی حیثیت اور ملکیت کے سوال کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر نے نکاح نامے میں درج زیورات بیوی کو بتائے بغیر غائب کر دیےجو کہ چوری کے زمرے میں آتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری رشید کے خلاف ان کی اہلیہ نے فیملی عدالت میں جہیز اور نکاح نامے میں درج زیورات کی واپسی کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ درخواست گزار بیوی کا مؤقف ہے کہ نکاح نامے میں زیورات کی وضاحت کی گئی تھی اور وہ اس کی ذاتی ملکیت تھے، لیکن شوہر نے انہیں غائب کر دیا یا چھپا لیا۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
قانونی ماہرین کے مطابق نکاح نامے میں درج زیورات اگر جہیز یا مہر کے طور پر عورت کو دیے گئے ہوں تو وہ اسی کی ملکیت تصور کیے جاتے ہیں اور شوہر انہیں بغیر اجازت نہ بیچ سکتا ہے نہ غائب کر سکتا ہے۔ اس طرح کا عمل دیوانی دعویٰ کے علاوہ فوجداری کارروائی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شوہر کی جانب سے زیورات کا غائب کیا جانا چوری کے زمرے میں آتا ہے اور یہ قابل سزا جرم ہے۔
سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں
عدالت نے زیورات کی ملکیت، حقیقت اور دستیابی کی جانچ کے لیے شہری رشید کو طلب کر لیا ہے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 25 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے جس میں مزید قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 نکاح نامے میں درج زیورات زیورات کی
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔