بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے افغانستان کو ایمبولینسز کا تحفہ دے دیا۔افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر دارالحکومت نئی دہلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ دیا۔ انہوں نے ایمبولینسز کا دورہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ان کے حوالے کیں۔دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں بھارتی تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔بھارت کےدورے پر موجود افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان، بھارت کو ایک قریبی دوست کے طور پر دیکھتا ہے، بھارت اور افغانستان کو اپنے تعلقات اور تبادلے مزید بڑھانے چاہییں۔ امیرخان متقی کا کہنا تھا کہ کسی کوبھی اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،
سابق ڈی جی آئی ایس آئی (فیض حمید) کا کورٹ مارشل ہورہا ہے، آپ تعلق کو ذاتی اور سیاسی بنادیں توجوابدہی ہوگی، ترجمان پاک فوج
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایمبولینسز کا
پڑھیں:
بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے دماغ خراب ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے کبھی سندھو کا پانی نہیں پیا اس لیے اس کا دماغ خراب ہے، سندھو کا پانی پینے والا اس دھرتی سے غداری نہیں کر سکتا۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت کے دفاع کے وزیر نے جو تاثر دیا وہ قابل مذمت ہے، میں سمجھتا تھا کہ راج ناتھ سندھ میں پیدا ہوا ہوگا اس لیے اس کو درد ہے لیکن بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ اور اس کا باپ بھارت میں ہی پیدا ہوئے، گندے انڈے ہر جگہ ہو سکتے ہیں۔
پنجاب میں پٹرول موٹرسائیکل رکشے کی پروڈکشن پر پابندی لگانے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ یہ دریا کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان اس قرارداد کو دنیا میں بھیجے اور بتائے کہ بھارت سندھ دریا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ جو قرارداد پیش کی گئی اس میں پوری تاریخ بیان کی گئی ہے، میں 1947 اور انگریز دور کی بات نہیں کر رہا۔ سندھ کے قدیمی نقشے میں ملتان اور مکران بھی شامل تھا، سندھ قبل مسیح سے بھی پہلے موجود تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ سندھ چیپٹر نے پاکستان کی قرارداد پیش کی تھی، ہم سب پاکستان بنانے والے یہاں بیٹھے ہیں اور ہمارے بڑوں کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان بنا ہے۔
جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم
مزید :