data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:۔ امریکی سینیٹ نے مالی سال 2026 کے لیے 925 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، جس میں یوکرین کے لیے 500ملین (50کروڑ) ڈالر کی امداد بھی شامل ہے۔

مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہو چکا ہے۔ تاس کے مطابق یہ بل 77 ووٹوں کی حمایت اور 20 ووٹوں کی مخالفت کے ساتھ منظور ہوا، جبکہ منظوری کے لیے کم ازکم 60 ووٹ درکار تھے۔

سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ بل “یوکرین سکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو” کو 2028تک توسیع دیتا ہے اور اس پروگرام کی فنڈنگ 500ملین ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پینٹاگون یوکرین کو براہ راست اسلحہ فراہم کرنے کے بجائے دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی کمپنیوں سے معاہدے کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں امریکی ایوانِ نمائندگان (کانگریس کا ایوانِ زیریں) نے بھی اپنے طور پر تقریباً 900ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دی تھی، جس میں یوکرین کے لیے 400 ملین ڈالر مختص کیے گئے تھے۔اب دونوں ایوانوں کی جانب سے منظور شدہ بلوں پر مشتمل حتمی مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے بعد یہ بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

یہ بجٹ ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب امریکا عالمی سطح پر سکیورٹی چیلنجز، یوکرین جنگ اور بحرالکاہل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے تناظر میں اپنی دفاعی پوزیشن مزید مضبوط کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی فنانسنگ کی منظوری دی

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خاص طور پر بلوچستان میں پانی کے شعبے کے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے، جس سے جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف کروایا جائے گا اور پانی کے ضیاع میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔
بلوچستان میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کی وجہ سے زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، حالانکہ صوبے کی معیشت کا دو تہائی حصہ اور 60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اس منصوبے سے صوبے کی ایک ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، اور ژوب و مُولا دریا بیسن میں روزگار کے نئے مواقع اور خواتین کے لیے معاشی فوائد پیدا ہوں گے۔
منصوبے میں جاپان فنڈ اور ہائی لیول ٹیکنالوجی فنڈ کی کو فنانسنگ بھی شامل ہے، جس سے اس کی تکنیکی اور مالی مضبوطی میں اضافہ ہوگا۔ اس اقدام سے بلوچستان میں پانی کی سپلائی مستحکم ہوگی اور زرعی پیداوار میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، اوپن مارکیٹ میں مستحکم
  • ٹرمپ کا یوکرین‘ روس جنگ مقرہ تاریخ پر ختم کرانے میں ناکامی کا اعتراف
  • یوکرین نے ٹرمپ منصوبے کیلیے مثبت اشارہ دے دیا
  • تائیوان میں مداخلت کی ہر کوشش کچل دیں گے‘ چین
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی فنانسنگ کی منظوری دی
  • اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
  • روس یوکرین جنگ ختم ہونے کے قریب ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
  • ٹرمپ کے امن منصوبے کیساتھ آگے بڑھنےکیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
  • روس یوکرین جنگ ختم کرانےکے قریب پہنچ گئے: ٹرمپ
  • روس یوکرین امن ڈیل کی خبریں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی