جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پہلے ٹیسٹ
پڑھیں:
ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مارکرام نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو تاریخی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا۔
ایڈن مارکرام نے نہ صرف بلے بازی میں 76 رنز بنائے بلکہ فیلڈنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، اور ایک میچ میں 9 کیچز پکڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بھارت کے اجنکیا رہانے کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 8 کیچز پکڑے تھے۔
مارکرام کی یہ کارکردگی جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے کے مترادف ہے۔