اگر آپ شادی کی پلاننگ کر رہے ہیں تو یہ خبر آپ کو مالی طور پر چوکنا کر سکتی ہے، کیونکہ موجودہ مالی سال میں شادی کی تقریبات پر لاگو ودہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
ایف بی آر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں شادیوں پرودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق اس سال شادیوں سے2 ارب 2 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے، جب کہ گزشتہ سال یہی وصولی 1 ارب 70 کروڑ روپے تھی — یعنی 50 کروڑ روپے کا اضافہ۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ شادیوں پر بڑھتی ہوئی نگرانی اور بڑے شہروں میں ہونے والی تقریبات کے اخراجات میں اضافہ ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد جیسے شہروں میں شادی ہالز، مارکیز، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، کلبز اور کمیونٹی سینٹرز سےایڈوانس ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس میں کھانے پینے، سجاوٹ، روشنیوں اور دیگر متعلقہ خدمات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔
ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق اگر آپ ٹیکس فائلر ہیں، تو آپ پر10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے جبکہ نان فائلرز کو اب 20 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا، جو خاصا بھاری ہے۔
تاہم فائلرز کے لیے ایک سہولت یہ ہے کہ شادی پر دیا گیا یہ ٹیکس ان کی سالانہ ٹیکس ذمہ داری کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شادیوں جیسے بڑے مگر اکثرغیردستاویزی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے تاکہ معیشت کو بہتر طریقے سے ریگولرائز کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف بی ا ر

پڑھیں:

فی تولہ سونا مہنگا ترین، قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر تاریخی اضافہ کردیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 4715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہو گیا۔ عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 55 ڈالر بڑھ کر 4071 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 147 روپے کے اضافے سے 5247 روپے ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
  • شادی سے انکار کرنے والی خاتون نے منگیتر سے گلے ملنے کی فیس طلب کر لی
  • فی تولہ سونا مہنگا ترین، قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • ٹی ایل پی احتجاج سے نظامِ زندگی درہم برہم، سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • سونے کے بعد چاندی کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ، وجہ کیا ہے؟
  • پاکستان میں چاندی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
  • ملک بھر میں شادیوں کی تقریبات سے ٹیکس وصولیوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ