پیوٹن کی نوبل انعام کمیٹی پر تنقید، ٹرمپ کی امن کوششوں کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبل امن انعام کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باوقار انعام ماضی میں ایسے افراد کو دیا گیا جنہوں نے حقیقی معنوں میں امن کے لیے کچھ نہیں کیا، جس سے اس انعام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں صدر پیوٹن نے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ ان کا نہیں کہ نوبل انعام کس کو دیا جائے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو انعام دیا گیا جو صرف چند ماہ کے اندر منظر پر آئے اور بغیر کسی بڑی کوشش کے نوبل حاصل کرلیا — یہ انصاف نہیں تھا۔
انہوں نے خاص طور پر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بین الاقوامی سطح پر امن قائم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ واقعی دہائیوں پرانے بحرانوں کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
پیوٹن نے ٹرمپ کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے یوکرین تنازع کا ذکر کیا اور کہا،میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اور مخلص ہیں۔
روسی صدر نے اعتراف کیا کہ ہر کوشش کامیاب نہیں ہوتی، لیکن یہ کہنا درست ہے کہ امریکی صدر عالمی امن اور پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے عملی کام کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
متحد عرب امارات پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا:وزارت داخلہ کی سینیٹ کمیٹی کو آگاہی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو آگاہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔جبکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ یو اے ای مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور ترسیلات زر کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی تارکینِ وطن رہتے اور کام کرتے ہیں۔تاہم، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نےسینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔
سلمان چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای، پاکستانی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے قریب تھے لیکن آخری لمحے پر رک گئے، انہوں نے خبردار کیا ’اگر پابندی لگا دی گئی تو اسے ہٹوانا بہت مشکل ہوگا۔جبکہ وزارت داخلہ کے مطابق فی الحال یو اے ای صرف نیلے پاسپورٹ اور ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے جاری کر رہا ہے۔