کراچی کے موسم میں تبدیلی، صبح خشک اور رات میں خنکی ہونے لگی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی میں موسم کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ صبح کے وقت موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آسمان صاف رہے گا اور دن بھر سورج کی تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہواؤں کی سمت میں بھی تبدیلی آئی ہے اور اب ہوائیں شمال مشرقی جانب سے چل رہی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی کا موسم تبدیل ہو چکا ہے، صبح کے وقت فضا خشک رہتی ہے جبکہ رات کے وقت موسم میں ٹھنڈک آ جاتی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم
کراچی:ڈاکٹر ضیاالدین روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ نے ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر بورڈ کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ ترجمان کے مطابق اہم شاہراہ پر جمع گندے پانی کی وجہ سے چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے برہمی کا اظہار کیا اور مسئلہ فوری حل کرنے کا حکم دیا۔