سندھ میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ‘احتجاج‘ مظاہروں اور ریلیوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-30
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، کسی قسم کے احتجاج، مظاہروں، دھرنوں، ریلیوں اور5سے زاiد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی مفاد و امن عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔پابندی کا فیصلہ آئی جی سندھ کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے مختلف پولیس رینج اور زونز کی رپورٹس کی روشنی میں حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ موجودہ حالات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص یا گروہ کی جانب سے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو سیکشن 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ حکومتِ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
فائل فوٹو۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کا نفاذ صوبائی حکومت کے احکامات پر کیا گیا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی۔