Jasarat News:
2025-12-03@09:01:33 GMT

بنگلہ دیش کی مفرورشیخ حسینہ کو سزائے موت کا مطالبہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

بنگلہ دیش کی مفرورشیخ حسینہ کو سزائے موت کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

 مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاو ¿ن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے، چیف پراسیکوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1 ہزار 400 بار سزا دی جانی چاہیے لیکن چونکہ یہ انسانی طور پر ممکن نہیں ہے اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

استغاثہ کا الزام ہے کہ اپنے دور حکومت میں 78 سالہ شیخ حسینہ وہ مرکز تھیں جن کے گرد جولائی اگست کی بغاوت کے دوران کیے گئے تمام جرائم گھومتے ہیں، ان پر دو سابق سینئر عہدیداروں کے ساتھ غیر حاضری میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

 سابق وزیر داخلہ اسد الزماں خان کمال بھی مفرور ہیں، سابق پولیس چیف چوہدری عبداللہ المامون زیر حراست ہیں اور انہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

استغاثہ نے کہا ہے کہ کمال کو بھی سزائے موت کا سامنا کرنا چاہیے، یکم جون کو شروع ہونے والے اس مقدمے میں کئی مہینوں کی سماعت ہوئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے کردار کو بڑے پیمانے پر قتل عام کو روکنے میں ناکامی کے طور پر دیکھا جائے۔

 اپنے اور اپنے خاندان کے لیے ان کا مقصد مستقل طور پر اقتدار سے چمٹے رہنا تھا، اس کوشش میں وہ ایک ایسی مجرم بن گئی ہیں جس کو اپنے کیے جانے والے ظلم پر کوئی پچھتاوا بھی نہیں ہے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سزائے موت کا کا مطالبہ کے لیے

پڑھیں:

بنگلا دیش میں عام انتخابات فروری 2026 ء میں ہوں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251203-01-2
ڈھاکا (صباح نیوز)بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ بنگلہ دیش الیکشن کمیشن (ای سی) نے کہا ہے کہ آنے والے 13ویں قومی انتخابات اور ریفرنڈم 8 سے 14 فروری 2026 کے درمیان منعقد ہو سکتے ہیں۔ ڈھاکہ کے انگریزی  اخبار دی ڈیل اسٹار سے انٹرویو میں الیکشن کمشنر انور الحق اسلام سرکار نے کہا کہ بنگلہ دیش کے انتخابات کا شیڈول اس سال 8 سے 14 دسمبر کے درمیان اعلان کیا جا سکتا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • بنگلا دیش میں عام انتخابات فروری 2026 ء میں ہوں گے
  • بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے امیر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی خالدہ ضیا کی عیادت
  • بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان شدید علیل والدہ سے کب ملیں گے؟
  • بنگلہ دیش نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو باضابطہ طور پر ‘وی آئی پی’ شخصیت قرار دے دیا
  • حسینہ واجد کو ایک اور جھٹکا: بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا
  • شیخ حسینہ کو ایک اور جھٹکا: بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی
  • چین نے جاپان سے دیانت داری سے اپنے غلط بیانات واپس لینے کا مطالبہ کیا، چینی وزارت خارجہ
  • شیخ حسینہ، شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولِپ صدیق کو بنگلہ دیش میں کرپشن کیس میں سزائیں
  • 2009 کے قتل عام کا حکم شیخ حسینہ نے دیا، بنگلہ دیش کمیشن کا انکشاف
  • حسینہ واجد کے انتقام کا نشانہ بننے والے افسران کو فراہمی انصاف کا فیصلہ