پاک بھارت ویمن میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ دیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
کراچی:پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ دیے.
آئی سی سی کے مطابق اس میچ نے 2.84 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کی ،اس دوران 1.87 ارب منٹ دیکھے گئے، جس سے یہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔
ورلڈ کپ لیگ مرحلے کے پہلے نصف حصے نے ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر ریکارڈ توڑ ناظرین حاصل کیے.
پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی
لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز مصر میں کھیلے گی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مصر کو کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزنابی سونپ دی۔ دوسرا کوالیفائنگ راؤنڈ چلی میں ہوگا۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ شیڈول کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈز اٹھائیس فروری سے سات مارچ تک کھیلا جاسکتا ہے تاہم میزبان ممالک کی جانب سے شیڈول کی کنفرمیشن کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اہنے میچز مصر میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے لیے مصر کی کنڈیشنز سازگار ہوسکتی ہیں۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم پرو لیگ کے آٹھ میچز ارجنٹائن، ہالینڈ، آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف کھیلنے کے تجربے کے ساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لے گی۔
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام دونوں ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈر میں سولہ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں سے سات ٹیموں کو ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کا موقع ملے گا۔
ورلڈکپ ہاکی اگلے برس پندرہ اگست سے ہالینڈ اور بیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔