عوام نے تحریک لبیک اور پی ٹی آئی کی ہڑتال کی کال مسترد کردی، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے تحریکِ لبیک پاکستان اور تحریکِ انصاف کی احتجاجی کال کو مکمل مسترد کر دیا، ملک بھر میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بے مقصد احتجاجی کالوں کا یہی انجام ہوتا ہے، عوام نے امن، استحکام اور ترقی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک تھے تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ وہ اسلام آباد میں موجود تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی جنہوں نے تفصیلی گفتگو کی اور اپنا موقف پیش کیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صوبے کے امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کے ایسے اہم موقع پر وزیراعلیٰ کا غیر حاضر رہنا افسوس ناک ہے، یہ ان کی سیاسی سنجیدگی کی عکاسی نہیں کرتا، اجلاس میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کا ذکر بھی کیا گیا جبکہ پولیس شہداء کے لئے جاری معاوضہ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو شاید سوشل میڈیا پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا شوق ہو مگر عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے اجلاس میں بیٹھ کر بات کرنا ہی ذمے دار قیادت کا تقاضا ہے ایسے رویوں سے صوبے کے عوام ہی نقصان اٹھاتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کی ہڑتال اور احتجاجی کال کو عوام، تاجروں اور کاروباری برادری نے مکمل طور پر رد کر دیا، نہ کوئی مظاہرہ ہوا، نہ ہی کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، بازار اور مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام آج غزہ اور فلسطین کے معاملے پر متحد ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں اصولی اور مضبوط مؤقف اپنایا ہے، پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی اختلافات کی نذر
اسلام آباد(نیوڈیسک ) تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جو کہ بار پھر اندرونی اختلافات کی نذر ہو گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نےبھی شرکت کی۔اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشعال یوسفزئی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔
سلمان اکرم راجہ نے مشعال یوسفزئی کو جواب دیا کہ آپ کی توبانی سے ایک ملاقات ہوئی ہے،مشعال یوسفزئی نے کہا کہ میری کئی ملاقاتیں ہوئیں،ہم توپیغام باہر پارٹی تک پہنچاتے ہیں،آپ کی بے شمار ملاقاتیں ہوئیں،آپ پیغام کیوں باہر نہیں پہچاتے۔
سلمان اکرم راجہ نے سینیٹر مشعال یوسفزئی کو تلخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو دیکھ لوں گا،آپ اس طرح نہ بات کریں،سینیٹرزسلمان اکرم راجا کے جملے پر اجلاس سے چلے گئے، اپوزیشن ایم این ایزنے بھی سلمان اکرم راجا کے جملے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اٹھ کر چلے گئے۔
مشعال یوسفزئی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ کھل کر بولتے ہیں جو اجلاس میں ہوا،وہ باہر بات نہیں کر سکتی۔