Jasarat News:
2025-12-02@18:56:55 GMT

 ہسپانوی شہر مالگا میں یورپین مسلم کونسل کا سالانہ اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251018-06-19

 

میڈرڈ (رپورٹ : طالب حسین ) اسپین کے شہر مالگا میں یورپین مسلم کونسل (ای ایم سی ) کی چودھویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد ہوئی،جس میں یورپ کے 14 حلقہ جات کے صدور، سیکرٹری اور یورپین یوتھ کے صدر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ 3روزہ اجلاس کا آغاز جمعہ کے روز ویلکم اور رجسٹریشن سیشن سے ہوا، جب کہ باقاعدہ پروگرام کا آغاز اٹلی کی اسلامک تحریک کے صدر برادر طاہر محمود کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ اس کے بعد یورپین مسلم کونسل کے نائب صدر مولانا اقبال (برطانیہ) نے درسِ حدیث پیش کرتے ہوئے اسلامی تحریکوں میں نوجوانوں کے کردار پر مفصل گفتگو کی ۔ اجلاس کے میزبان حافظ ضیانے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا ۔ صدر یورپین مسلم کونسل امتیاز سیویا نے افتتاحی خطاب میں یورپ بھر میں دعوتِ دین اور اقامت دین کے تسلسل پر روشنی ڈالی ۔ سابق صدر اخلاق احمد نے یورپ میں اسلامی تحریکوں کو درپیش چیلنجوں اور ان کے ممکنہ حل کے موضوع پر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران سیکرٹری مالیات وسیم احمد راجہ نے کونسل کی سالانہ مالیاتی رپورٹ اور آئندہ کا بجٹ پیش کیا ۔ اسی طرح سیکرٹری جنرل سجاد احمد نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیے۔امریکا کی معروف اسلامی تنظیم اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے سابق صدر ڈاکٹر محسن انصاری نے خصوصی طور پر اجلاس سے خطاب کیا،جس میں انہوں نے مغربی معاشرے میں اسلامی تحریکوں کو درپیش چیلنج اور ان کے حل پر گفتگو کی۔ اجلاس کے اگلے مرحلے میں شرکا نے متفقہ طور پر امتیاز احمد سیویا کو آئندہ سیشن کے لیے دوبارہ صدر منتخب کیا،جس کے بعد حلف برداری کا سیشن بھی ہوا۔ پروگرام کے ایک حصے کے تحت مختلف ممالک کے کامیاب منصوبوں کی رپورٹ پیشکش کی گئی۔ آئی سی سی ناروے کے صدر رضوان اور یو کے آئی ایم برطانیہ کے صدر ریاض ولی نے اپنے اپنے کامیاب پراجیکٹس اور تجربات شرکا کے سامنے پیش کیے۔ پروگرام کے اختتام پر ریاض بٹ نے تمام شرکا کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ شرکا نے مالگا ٹیم کی خدمت، تنظیمی حسن اور مہمان نوازی کو خوب ستائش کی۔

 

اسپین : یورپین مسلم کونسل کے اجلاس میں شرکا غور سے گفتگو سن رہے ہیں

طالب حسین.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپین مسلم کونسل کے صدر پیش کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-01-6
اسلام آباد ( آن لائن) آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی صورتحال ایک اہم موڑ اختیار کر گئی ہے، جہاں مسلم لیگ (ن) نے اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے آزاد کشمیر مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہ غلام قادر کو اپوزیشن کی سربراہی سونپنے پر اتفاق کیاہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر اس سلسلے میں آج اسپیکر چودھری لطیف اکبر سے ملاقات کریں گے اور اپوزیشن لیڈر کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائیں گے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 28ویں نیشل کمانڈ کورس کے شرکا کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، عوامی تحفظ مزید مضبوط کرنے کا عزم
  • اجتماع عام کے شرکا کی سعی کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے‘ رخشندہ منیب
  • کندھکوٹ، پیپلزپارٹی کے58 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے شرکا
  • سانحہ گلشن اقبال پر اپوزیشن کا سٹی کونسل میں شدید احتجاج، میئر کراچی کے استعفے کا مطالبہ
  • فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سوات میں ادبی کنوینشن کا انعقاد
  • ریونیو  میں سالانہ  300ارب  روپے  خسارہ : وزیراعظم  کا سگریٹ  کی غیر  قانونی  تجارت  رولنے  ‘ ٹیکس  قوانین  پر سختی  سے  عملدرآمد کا حکم  
  • چناب کلب فیصل آباد آنریری سیکرٹری کے سالانہ انتخابات
  • غزہ کی بابت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد
  • آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کونسل کا رکن بن گیا