آج کل کی لڑکیاں شادی کے بجائے کیریئر اور آزادی کو ترجیح دیتی ہیں؛ غزالہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے اپنے دورے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں جلدی شادی کے حق میں نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ اب لڑکیاں کیریئر، خودمختاری اور آزادی کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اسی لیے وہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے گریز کرتی ہیں۔
غزالہ جاوید نے کہا کہ آج کی لڑکی سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد اس کی آزادی محدود ہوجائے گی لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ ماضی شادی پہلی ترجیح تھی۔
اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا کہ میری شادی صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 18 سال کی عمر تک وہ ماں بھی بن گئی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ماضی میں کم عمری کی شادیاں عام تھیں اور اکثر کامیاب بھی ثابت ہوتی تھیں کیونکہ اس وقت برداشت اور سمجھوتے کا جذبہ زیادہ تھا۔
تاہم غزالہ جاوید نے تسلیم کیا کہ اب دور بدل چکا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غزالہ جاوید نے شادی کے
پڑھیں:
پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کیخلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر مقدمہ کے بجائے چالان کو ترجیح دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ 120 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ای چالان جاری کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں 51 ہزار سے زیادہ چالان جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 19 ہزار مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مقدمات نہیں بنائے جا رہے، تاہم والدین کیخلاف 279 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر مقدمہ کے بجائے چالان کو ترجیح دی جائے۔