پرائیویٹ حج اسکیم 2026، خواہشمند عازمین کیلئے اہم اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد سے اہم خبر سامنے آئی ہے جہاں پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے تاکہ مزید عازمین اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی پرائیویٹ اسکیم کے تحت ساڑھے چار ہزار نشستیں دستیاب ہیں، جبکہ حج آرگنائزرز کو اس سے قبل 17 اکتوبر تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
وزارت کے مطابق نئی تاریخ کا باضابطہ اعلان جلد جاری کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا
دوسری طرف بعض رپورٹوں میں کچھ متوقع نام سامنے آئے ہیں جن میں گلگت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شبیر میر، اظہار ہنزائی، کرنل ابرار فاطمہ، راجہ شہباز، جوہر علی راکی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے 26 نومبر کو حلف اٹھا لیا تھا تاہم پانچ روز گزرنے کے باؤجود وہ اپنی نگران کابینہ کی تشکیل نہ کر سکے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے ہونے والی کھینچا تانی تاخیر کی اہم وجہ ہے۔ کابینہ کیلئے جن ممبران کے نام دیئے گئے ہیں ان میں سے اکثر ناموں پر خود وزیر اعلیٰ کو شدید اعتراض ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق حکومت کے کئی اہم عہدیدار بھی نگران کابینہ میں جگہ بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک سابق کوارڈنیٹر کا نام بھی سامنا آیا تھا جس پر چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ نے شدید اعتراض کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کوارڈنیٹر کا نام فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بعض رپورٹوں میں کچھ متوقع نام سامنے آئے ہیں جن میں گلگت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شبیر میر، اظہار ہنزائی، کرنل ابرار فاطمہ، راجہ شہباز، جوہر علی راکی شامل ہیں۔