اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے آفس میں جمع کروا دی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر‘ اسد قیصر اور دیگر رہنمائوں نے درخواست جمع کروائی۔ اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزید کیا۔ پی ٹی آئی کے تین اراکین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ علی افضل ساہی‘ عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق نے درخواست موصول کر لی جبکہ ایڈوائزر آفس نے درخواست کو ڈائری نمبر لگا دیا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا جس کے لیے  تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کے نام کی باضابطہ درخواست سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دی ہے اور امید ہے اب سپیکر ملک واپسی پر نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے نام پر کسی غیر جمہوری حربے کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی نہیں رہنا چاہیے اور سپیکر کو چاہیے کہ جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کریں۔ اسد قیصر نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات میں صبر و استقامت سے کام لینا چاہیے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے اور شوکت خانم اسپتال میں علاج کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ اسمبلی اجلاس میں عمران خان سے ملاقات اور علاج کے حوالے سے دو علیحدہ علیحدہ قراردادیں پیش کیں گئیں۔ عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کی قرارداد پی ٹی آئی کے رکن عبیدالرحمان نے پیش کی جس پر اپوزیشن اراکین نے بھی حمایت کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند ہیں، یہ ملاقات صوبے کے عوام اور آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلیے ضروری ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرح کے فیصلے کسی سیاسی یا ذاتی عناد کے بجائے صوبے کے عوام کے مفاد میں کیے جائیں۔ اس کے علاوہ حکومت رکن عبدالسلام نے بانی چیرمین کا علاج شوکت خانم اور ذاتی معالج سے کرانے کی قرارداد پیش کی جس کو ایوان نے منظور کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  •  محمود اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع
  • پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدیے
  • اپوزیشن اتحاد نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا
  • محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • اپوزیشن اتحاد نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف نامزد کردیا
  • قومی اسمبلی: اپوزیشن نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
  • پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
  • تحریک انصاف محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر کو جمع کروادی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کیلئے قرارداد منظور، اپوزیشن کی بھی حمایت