مہلت ختم، بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر موبائل والیٹس اور ڈیجیٹل بینک اکائونٹس بلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ بینک صارفین کے لیے بڑی خبر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے بایومیٹرک تصدیقی ضوابط نافذ العمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد آج سے بائیو میٹرک ویری فکیشن مکمل نہ کرنے والے صارفین کے ڈیجیٹل بینک اکائونٹس اور موبائل والیٹس بلاک کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے جولائی 2025 میں جاری کردہ BPRD سرکلر نمبر 1 کے تحت تمام کمرشل بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں، ڈیجیٹل بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس اداروں اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز (EMIs) کے لیے بایومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی تھی۔
نئے ضوابط کے تحت 25 اکتوبر سے ایسے اکائونٹ ہولڈرز جو بایومیٹرک تصدیق مکمل نہیں کریں گے، ان کے اکائونٹس سے رقوم بھیجنے یا وصول کرنے کی سہولت معطل ہو جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے لاکھوں پاکستانیوں کے اکائونٹس، بشمول غیر ملکی کرنسی اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نیا کنسولیڈیٹڈ کسٹمر آن بورڈنگ فریم ورک اب انفرادی اور کارپوریٹ دونوں صارفین پر لاگو ہوگا، چاہے اکائونٹ برانچ کے ذریعے کھولا گیا ہو یا آن لائن۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات کو مضبوط بنانا اور مالیاتی نظام میں شفافیت کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو تین ماہ کی مہلت دی تھی تاکہ وہ نئے تقاضوں پر عمل درآمد یقینی بنا سکیں، تاہم ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔