Daily Mumtaz:
2025-11-26@11:38:47 GMT

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا

کراچی چڑیا گھر میں 16 نومبر کو ایک شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا، جنہیں چڑیا گھر کے ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔
چڑیا گھر کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ شیر کے بچوں کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے، تاہم فی الحال انہیں عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد بچوں کو مرحلہ وار عوام کے لیے نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر کہا کہ یہ شہر اور جنگلی حیات کے شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے اور چڑیا گھر میں کیے گئے بہتری کے اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چڑیا گھر

پڑھیں:

ایف آئی اے افسران نے2 کروڑ رشوت مانگ لی، بلڈر کا ڈی جی کو خط

کراچی:(نیوزڈیسک)ایف آئی اے افسران کی جانب سے بلڈر سے دو کروڑ روپے رشوت طلب کرنے بصورت دیگر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے، بلڈر نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔

کراچی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ایک معروف بلڈر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کراچی کے چند افسران پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے حوالہ ہنڈی کے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے کر ان سے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے، اس معاملے نے وزیراعظم کی کاروبار دوست پالیسی کو نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا کردیے۔

شہر کےعلاقے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر رہائشی منصوبے کے مالک اور معروف بلڈر فرحان نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک تفصیلی خط تحریر کرکے شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے کراچی کے کچھ افسران نے ان کے دفتر پر حوالہ ہنڈی کے شبے میں چھاپہ مارا مگر چھاپے کے دوران کوئی خلاف قانون چیز یا رقم برآمد نہ ہونے کے باوجود افسران نے دو کروڑ روپے مانگے ہیں۔

بلڈر کے مطابق مذکورہ افسران نے پہلے دو کروڑ روپے مانگے اور اب دباؤ ڈال کر رقم ڈیڑھ کروڑ روپے کردی، انہیں دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر رقم ادا نہ کی تو ان کے خلاف من گھڑت حوالہ ہنڈی کا مقدمہ بنا دیا جائے گا۔

فرحان کا مزید کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی برس سے تعمیراتی شعبے میں کام کر رہے ہیں اور ان کے پروجیکٹ کی تمام بکنگ کی رقوم، لین دین اور مالی شواہد مکمل دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں،قانون کے مطابق رجسٹرڈ کاروبار چلانے کے باوجود اگر ہمیں ایسے الزامات میں پھنسا کر ہراساں کیا جائے گا تو کاروبار کیسے چلے گا؟

انھوں نے اعلیٰ حکومتی شخصیات اور وزیر اعظم سے بھی اپیل کی ہے کہ معاملے کا فورا نوٹس لیا جائے تاکہ ملک کی کاروبار دوست پالیسی کو نقصان نہ پہنچے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے 3 بچوں کو جنم دیدیا
  • کراچی چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش
  • کراچی چڑیا گھر میں خوشخبری، شیرنی کے ہاں تین صحت مند بچوں کی پیدائش
  • شہریوں کے لیے خوشی کی خبر، کراچی چڑیا گھر میں شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیا
  • سان ڈیاگو چڑیا گھر کی سب سے قدیم رہائشی کا 141 سال کی عمر میں انتقال
  • دنیا کی پہلی جین تھراپی سے نایاب مرض میں مبتلا تین سالہ بچے نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا
  • ایف آئی اے افسران نے2 کروڑ رشوت مانگ لی، بلڈر کا ڈی جی کو خط
  • ولیکا اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر بخت زمین کی مذمت
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی