2026-07-24@12:26:28 GMT
تلاش کی گنتی: 13395
«وعدہ کرتا ہوں»:
(نئی خبر)
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان جلدی میں ہوں گے، انہوں نے تختی لگا دی ہو گی؛جسٹس جمال مندوخیل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیرکیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیرکیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کہیں بھاگ نہیں رہی، یہیں پر ہے،ویسے بھی بینک گارنٹی کی آخری تاریخ 30جون 2026 ہےعبوری حکومت تھی، وہ صاحب جلدی میں ہوں گے، انہوں نے تختی لگا دی ہو گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کیلئے مہمان خانے کی تعمیرکے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ شاہ رخ اور گوری کی محبت کی وجہ میں بنی تھی‘ نیلم کوٹھاری وکیل کنسٹرکیشن کمپنی نے کہاکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو چھیڑا گیا تو اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اگر کسی بھی پاکستانی کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے گا تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو انتہا پسند ہندو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بھارتی ایجنٹس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شہری کو نشانہ بنایا گیا تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔گورنر سندھ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں...
وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافے اور صحت کی سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کو 13 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ٹیکے لگائے جاتے ہیں جن میں پولیو بھی شامل ہے، مگر بدقسمتی سے اس حوالے سے اب بھی سنجیدگی کا فقدان ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی آبادی میں اس سال کتنا اضافہ ہوا؟ انہوں نے آبادی میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘دنیا میں شرحِ پیدائش 2 فیصد ہونی چاہیے، اس سے زیادہ ہو تو ترقی ممکن نہیں رہتی، جبکہ پاکستان میں یہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائیوں کی جمعیت اہلحدیث پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا بدترین درندگی ہے جو کسی بھی مذہب، قوم یا نظریے سے تعلق نہیں رکھتی۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محض چند گھنٹوں کے اندر 145 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ ہندوستان کی پراکسی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ بلوچستان آپریشن کے دوران 2 روز میں سکیورٹی فورسز نے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آوان میں 3 خود کش سمیت 92 شرپسند ہلاک ہوئے، جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوا ہے، یہ باتیں بالکل جھوٹ ہیں کہ الیکشن اکتوبر نومبر تک ملتوی ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات اپریل یا مئی میں وقت پر ہی ہونگے۔ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کی ساری باتیں جھوٹ ہیں، عوام مطمئن رہیں، وقت پر الیکشن یقینی بنائیں گے۔ ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوا ہے، یہ باتیں بالکل جھوٹ ہیں کہ الیکشن اکتوبر...
لاہور: پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔ قومی ٹیم پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے آسٹریلیا کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تین بار 100 رنز سے کم پر آؤٹ کیا، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں دوسری مرتبہ کلین سویپ کا کارنامہ بھی انجام دیا۔ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 207 رنز بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یوں 111 رنز سے شکست آسٹریلیا کی ٹی20 انٹرنیشنل تاریخ کی بدترین ہار ثابت ہوئی۔ مزید پڑھیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائوتھ افریقا (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام پر ایک عذاب بن چکا ہے۔ پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہوا جس میں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقا میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں‘ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور جی ڈی پی گروتھ ریٹ کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، ہمیں اس بات پر سنجیدگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-08-5 اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینگرو فرٹیلائزر کی موجودہ پالیسیوں اور طرزعمل کے باعث صنعتی ماحول متاثر ہو رہا ہے جبکہ اس معاملے میں ڈی جی لیبر سندھ اور ڈائریکٹر لیبر سکھر کا کردار غیر جانبدار نظر نہیں آ رہا۔انہوں نے کہا کہ اینگرو فرٹیلائزر کانٹریکٹر ورکرز یونین کے جائز اور قانونی مطالبات طویل عرصے سے زیر التواء ہیں۔ ایک ہی ادارے میں کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ یکساں سلوک نہ ہونا تشویشناک ہے، جہاں دو سو کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ دیا گیا جبکہ ساڑھے بارہ سو کنٹریکٹ ملازمین کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہوم نیٹ پاکستان (HNP) گل پلازہ، کراچی میں پیش آنے والے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتا ہے، جس نے ایک بار پھر مزدوروں کو درپیش سنگین پیشہ ورانہ صحت و سلامتی (OSH) کے خطرات کو بے نقاب کر دیا ہے، خصوصاً ان افراد کو جو غیر محفوظ اور غیر منظم تجارتی اداروں میں کام کرتے ہیں۔ یہ واقعہ بلدیہ فیکٹری سانحے کے بعد ایک اور دردناک یاد دہانی ہے کہ سندھ بھر میں کام کی جگہوں پر حفاظتی نظام اور قوانین کے نفاذ میں مسلسل ناکامی موجود ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مزدور انتہائی خطرناک حالات میں کام کر رہے تھے، جہاں حفاظتی انتظامات ناکافی تھے، ہنگامی راستے بند تھے، اور آگ یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماڑی گیس کنٹریکٹر ورکرز یونین (سی بی اے) ڈہرکی کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے عثمان مہر اور ان کی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے جمشید فیض ماکو ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ)، یونین کے صدر عثمان مہر اور این ایل ایف سندھ کے صدر شکیل شیخ نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں شمس الرحمن سواتی نے کہا کہ پاکستان میں ساڑھے 8کروڑ مزدوروں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ ملک کے 83 فیصد مزدور جو کھیتوں، منڈیوں، بازاروں، فشریز، دکانوں، ہوٹلوں، پٹرول پمپوں، پاور لومز، تعمیرات، راج مزدوری، ڈرائیونگ، کنڈکٹری، ریڑھی، رکشہ، چھابڑی، مکینک، الیکٹریشن، ڈینٹر، پینٹر، بائیکیا، ٹیکسی ڈرائیورز اور ڈیجیٹل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدہ (ثناء شعیب) پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ جدہ میں فائن آرٹس اور ہوم اکنامکس کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی کام کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی فاطمہ عمران نے کی، پروگرام کا آغاز ریماس کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جبکہ نعت کا شرف ہُدیٰ کو حاصل ہوا۔ فاطمہ سکندر نے فائن آرٹس اور ہوم اکنامکس کی اہمیت پر خطاب کیا۔ تقریب میں فاطمہ عمران، نوف شاہد، عائشہ فیاض، وریشہ مجید، ماریہ یونس، سجا عبد اللطیف، منیصہ نفیس، حفصہ عبیداللہ اور حفصہ راشد کی پیشکشوں کو خوب سراہا گیا۔ وائس پرنسپل مسز سائمہ نے طالبات کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایلیٹ کپ سیزن 5 کے ایک اہم مقابلے میں بی ٹی کے اسٹار نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اے ایم ایچ پاکستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔بی ٹی کے اسٹار نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 217 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ ٹیم کی جانب سے قربان بروہی نے شاندار 49 رنز بنائے جبکہ عفیف علی خان نے 34 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔جواب میں اے ایم ایچ پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 151 رنز ہی بنا سکی۔ بی ٹی کے اسٹار کے بولرز سعید حسن اور جمعہ خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کر کے حریف ٹیم کی...
بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور جغرافیائی، معاشی اور تزویراتی اعتبار سے اس کی اہمیت کسی سے پوشیدہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد سے لے کر آج تک یہ خطہ بیرونی طاقتوں، ریاست دشمن عناصر اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کا مسلسل نشانہ بنتا رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے مربوط اور منظم حملے اسی طویل دشمنی اور پراکسی جنگ کا تسلسل ہیں، جن کا مقصد نہ صرف امن و امان کو تہہ و بالا کرنا تھا بلکہ بلوچستان کے عوام اور ریاستِ پاکستان کے درمیان اعتماد کی خلیج پیدا کرنا بھی...
پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے مسلح افراد کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے میری آڈیو معاملے پر ویسے ہی تماشہ بنایا ہوا ہے، میری اس آ ڈیو میں کچھ بھی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا گیا کہ میں نے سہیل آفریدی پر ملبہ ڈال دیا جبکہ ہم نے وضاحت دی اس لیے یہ پروپیگنڈا ناکام ہوا، سہیل آفریدی کو ہم سب سپورٹ کرتے ہیں کیونکہ بانی پی ٹی آئی...
محکمہ کالج ایجوکیشن نے عدالت کے بعد اب وزیر اعلیٰ کے احکامات بھی ہوا میں اڑا دیے اور گریڈ 20 کی 70 سے زائد خالی نشستوں پر سینیارٹی لسٹ کا اجراء نہیں کیا جارہا جس کے سبب گریڈ 19 کے درجنوں اساتذہ کے 20 گریڈ میں پروموشنز رکے ہوئے ہیں جبکہ گریڈ 20 کی کئی اہم آسامیوں پر 19 گریڈ کے افراد کام کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 19 کی سینیارٹی لسٹ کا اجراء تاحال تاخیر کا شکار ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 نومبر 2025 کو اپنے فیصلے میں 26 سال بعد سروس ٹریبونل کے فیصلے کے تحت بنائی گئی سینیارٹی لسٹ کو معطل کردیا تھا اور تبدیل ہونے والی سینیارٹی لسٹ...
آسٹریلوی مچل مارش نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے تھے، تاہم شکست کے بعد کافی مایوسی ہوئی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سارا کریڈٹ پاکسانی ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیتی۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز کے نتائج پر ہمیں کافی مایوسی ہوئی اور اس سیریز میں ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا۔ مزید پڑھیں ورلڈ کپ کے لیے جارہے ہیں جو بورڈ کہے گا وہی کریں گے، سلمان علی آغا کپتان مچل مارش نے پاکستان کے...
ایک بیان میں رہنما جی ڈی اے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے عوام کے حقِ حکمرانی کی جدوجہد اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کے ذریعے عوام کو ان کا اصل حق واپس نہیں مل جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ گریند ڈیموکریٹک الائنس کے سیکرٹری اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کی ہدایت پر 8 فروری کو ملک میں ہونے والے جعلی، منظم اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے انتخابات کے خلاف...
گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو اب کراچی کے فیصلے خود کروانے چاہئیں اور اگر وفاق اور صوبہ اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتے تو گورنر ہاؤس یہ ذمہ داری نبھائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کو مفت پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے ٹیکس کی مد میں خطیر رقم جمع کی جاتی ہے مگر بدقسمتی سے یہ وسائل شہر پر خرچ...
بھارت نے پاکستان پر پراکسی جنگ مسلط کررکھی ہے، دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے بھارت بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے، دہشتگردوں کو انہی کی زبان میں جواب مل رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت مئی کی جنگ میں اپنی شکست کے اثرات کم کرنے کے لیے یہ سب کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک دہشتگرد کلبھوشن یادیو پاکستان کی حراست میں ہے، جسے بلوچستان سے ہی گرفتار کیا گیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کامیابی حاصل کر رہا ہے اور حالیہ کارروائی میں بلوچستان میں 150 سے زیادہ...
بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک بحریہ کے شہید محمد شاہ زیب کو ان کے آبائی گاؤں عیسیٰ خیل ضلع میانوالی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کے علاوہ سول و ملٹری حکام اور شہید کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شہید محمد شاہ زیب نے پسنی میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کے دوران دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پاک بحریہ نے شہید کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
سلمان خان اور بھومیکا چاؤلہ کی 2003 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی مشہور فلم ‘تیرے نام’ ایک مرتبہ پھر سنیماؤں میں مختصر وقت کے لیے ریلیز کی جا رہی ہے اور شیڈول بھی سامنے آگیا ہے۔ فلمی شائقین اور سلمان خان کے مداحوں کے لیے رومانس، دل توڑنے والے مناظر، ناقابل فراموش موسیقی کو دوبارہ تازہ کرنے کا موقع ملے گا۔ بھارتی سینما چین پی وی آر اور اینوکس نے تیرے نام کی دوبارہ ریلیز کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں تاریخ بھی بتا دی ہے۔ سلمان خان کی مشہور فلم کی دوبارہ ریلیز کے حوالے سے توقعات کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف پہلی مرتبہ ریلیز کے...
لاہور: (نیوزڈیسک) تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور محض 16.7 اوورز میں 96 رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئے۔ مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن اننگز کے آغاز میں ہی لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کے مارکوس سٹونیئس 23، کیمرون گرین 22 اور جوش فلپ 14 رنز بنا پائے جبکہ...
بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ لوگوں کی محرومی نہیں، مصالحتی پالیسی کی وجہ سے واقعات میں اضافہ ہوا، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ لوگوں کی محرومی نہیں، جبکہ لاپتا افراد کا معاملہ تشدد کو جسٹیفائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جب بھی شہروں میں کارروائی کرتے ہیں تو انسانوں کو ڈھال بنا لیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ نکال لی جائےگی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہوں نے بتایا کہ نوشکی میں کومبنگ آپریشن اب بھی جاری ہے، جبکہ دیگر شہروں میں آپریشن ختم ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی تعداد 4 سے 5 ہزار سے زیادہ نہیں ہوگی، ہمارے آپریشن کی وجہ سے حالیہ دہشتگرد حملوں کی...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف مکمل کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہر شعبے میں برتری حاصل کی، پچھلے 2 دنوں میں ہم نے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی دکھائی، میں فی الحال بہترین فارم میں ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا سلمان علی آغا نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی20 میں پاکستان کی کامیابی کے بعد گفتگو میں کہا ’میں جانتا ہوں کہ کپتانی کے دوران بیٹنگ کس طرح ہینڈل کرنی ہے اور یہ ورلڈ کپ میں بھی کرنا چاہتا ہوں۔‘ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے شاندار کارکردگی دکھائی، نسیم شاہ بھی بہت...
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے آئندہ ہونے والے تیرہویں قومی پارلیمانی انتخابات کو بنگلہ دیش کے لیے ایک تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 فروری کا ووٹ ملک کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ اتوار کی صبح جامع پور کے سنگھجانی ہائی اسکول گراؤنڈ میں گیارہ جماعتی انتخابی اتحاد کی مشترکہ عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہاکہ یہ انتخابات برسوں کے ظلم و ستم اور قربانیوں کے بعد آرہے ہیں، جن میں سینکڑوں جانیں گئیں، اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے، لیکن آمرانہ حکمرانی کے تاریک دور کا خاتمہ ہوا۔ مزید پڑھیں: بنگلہ دیش انتخابات: اے بی پارٹی نے مختلف راستہ اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا انہوں...
جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام ایک عذاب بنا ہوا ہے، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز جوہانسبرگ(آئی پی ایس )جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر سرمایہ دارانہ نظام عوام پر ایک عذاب بن چکا ہے۔ پاکستان کمیونٹی جوہانسبرگ کی جانب سے جمعیت علما اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کے سفیر ہیں اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے...
پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں میچ میں 111 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کُونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ کُوپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے متاثرین کو گورنر سندھ اور ایم کیو ایم مل کر مفت پلاٹ فراہم کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، علی خورشیدی، تنویر پاستا، تاجر رہنما جاوید بلوانی، زبیر موتی والا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی شہر میں ٹیکس کے وسائل جمع تو ہوتے ہیں، لیکن یہاں خرچ نہیں کیے جاتے اور سانحات کے وقت انتظامیہ کے پاس...
دہشتگردی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پوری قوت سے عمل جاری ہے، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوت سے جاری ہیں اور ریاستِ پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے ذریعے ان حملوں کو ناکام بنایا۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ یہ تاثر سراسر غلط...
بلوچستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حملوں میں متعدد معصوم شہریوں اور بہادر سیکورٹی اہلکاروں اور سپاہیوں کی شہادت ہوئی ہے، ایرانی حکومت اور عوام کی جانب سے حکومت پاکستان اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی طور پر ہر قسم کی دہشت گردی کی واضح الفاظ میں مذمت کرتا ہے ، دہشت گردی عالمی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ اور تشویش کا باعث ہے۔ بیرونی عناصر کی حمایت سے ایسی گھناوٴنی حرکتوں کا مقابلہ علاقائی اور بین الاقوامی...
وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پوری قوت سے جاری ہیں اور ریاستِ پاکستان زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ان حملوں کو ناکام بنایا۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ دہشت گردوں نے کسی شہر یا علاقے پر قبضہ کیا، دہشت گرد کسی مقام پر زیادہ دیر ٹھہرنے میں ناکام رہے۔ وزیرِ...
ہمارے شواہد پر دنیا نے یقین کیا، بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا گیا، طلال چوہدری - فوٹو: اسکرین گریب وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی سرحد کی دوسری جانب ٹریننگ لیتی ہیں اور کارروائی کرتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دیے، ہمارے شواہد پر دنیا نے یقین کیا، بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عام آدمی کے پیچھے چھپ کر انہیں ڈھال بنایا ہوا تھا، یہ کہتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں، ان دہشت گردوں نے...
نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی نہیں ہونی چاہیے، طلال چوہدری
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل قومی اتفاق رائے موجود ہے، سیاسی فائدے کے لیے دہشتگردی کے معاملے پر الزام تراشی بند ہونی چاہیے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگرد کسی بھی شہر یا علاقے پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: دہشت گرد بلوچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، پاکستان کا ایک انچ نہیں لے سکتے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور گرفتار ہوئے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، تاہم سیکیورٹی...
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی ہے، فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جا سکتے۔ڈی سی ڈی جی خان کے احکامات کے بعد بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے، پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور چمن کے لیے مسافر ٹرین روانہ نہیں ہوئیں۔
لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی نے بھارت کو شدید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے، اسی لیے وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم سیکیورٹی ایجنسیاں ان عناصر کا مکمل خاتمہ کرکے ہی دم لیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، وہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث اسی سے زائد...
بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش و استعمال، ڈبل سواری اور کالے شیشوں پر پابندی ہوگی۔بلوچستان میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے پورے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں جب کہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے، 5 یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں، پبلک مقامات پر مفلر، رومال، ماسک سے چہرہ ڈھانپنے پر بھی مکمل...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کر کے انہیں پسپا کرنے والی سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے، جبکہ ہر پاکستانی بلوچستان اور وہاں کے عوام سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کی جائے گی اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
قیامِ امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، چوہدری شجاعت حسین ch shujat hussain WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تیراہ کے متاثرین میں 4 ارب روپے کی تقسیم کے معاملے میں صوبائی حکومت بدانتظامی کا تاثر ختم کرے اور رقم کی فوری، بروقت اور شفاف ترین انداز میں ادائیگی یقینی بنائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیراہ میں عوام کو بنیادی اور ضروری سہولیات فراہم کرنے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوسانہ رہی ہے، جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں نہ مناسب اسکول اور کالج...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو بھی سراہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو داد دیتے ہوئے کہا آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اورانہیں ناکام بنایا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زخمی اہلکاروں کی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں، آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صحت...
بلوچستان حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا تھا۔ اتوار کے روز سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شدت پسند نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ ہفتہ کے روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے حملوں کے متعلق وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کل جو واقعات ہوئے ہیں ان میں دو جگہوں پر خواتین کو بھی استعمال کیا گیا...
بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ حکام کے مطابق 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسے جلوس اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی ہوگی۔ پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت واضح رہے کہ گزشتہ روز...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان حملوں میں دو جگہ خواتین کو استعمال کیا گیا، جو لوگ گرفتار کیے گئے ہیں ان کے انکشافات سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت ملوث ہے۔ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے انسانی حقوق کا لبادہ بھی اوڑھ رکھا ہے، یہ مسنگ پرسن کا معاملہ ٹوٹل فراڈ ہے، صرف ایک بیانیہ بنایا گیا ہے، ان کے زیادہ تر لوگ دبئی اور مسقط میں رہتے ہیں، یہ لوگ ریاستی دفاتر پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارہ مقامات پر دہشت گردوں کے حملے مکمل طور پر ناکام بنائے گئے، دہشت گرد بے شمار لاشیں چھوڑ کر فرار ہوئے، یہ لوگ...
ویب ڈیسک:بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے 12 مقامات پر حملے ناکام بناتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے2روز کے دوران کارروائیوں میں3خودکش حملہ آوروں سمیت 133 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے 15 جوان شہید اور 18 سویلین جاں بحق ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری 2026 کو بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان میں امن و امان کو خراب کرنے کی غرض سے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے...
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 145 دہشت گردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں، گوادر میں دہشت گردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، یہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کو امن کی طرف لے کر جائیں گے، ہمارے پاس دہشت گرد حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ موجود تھی، ہم نے ایک دن پہلے آپریشن شروع کردیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب پاکستان ٹیک آف کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بی ایل اے کوئی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جس سے مذاکرات کی...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 145 دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس موجود ہیں۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا دہشتگردوں نے 31 معصوم شہریوں کو شہید کیا، گوادر میں دہشتگردوں نے پانچ خواتین اور تین بچوں کو شہید کیا، شہید ہونے والی فیملی کا تعلق خضدار سے تھا اور وہ بلوچ تھے، یہ خود کو بلوچ کہتے ہیں لیکن یہ بلوچ نہیں دہشت گرد ہیں۔ان کا کہنا تھا افغان سر زمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ افغانی بھی شامل ہیں، آج بشیر زیب، رحمان گل اور اللہ نظر افغانستان میں موجود...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا۔‘‘ چور شادی پر جانے والی فیملی کے گھر کا صفایا کر گئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر...
آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت دگنی کی جائے گی: تھائی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں تعینات مملکتِ تھائی لینڈ کے سفیر، عزت مآب رونگ وُدھی ویرا بُتر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو آئندہ دو سے تین برسوں میں دگنا کرنے اور ایک مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تھائی سرمایہ کاروں کے لیے بالخصوص تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ایک انٹرویو میں تھائی سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 1.1 ارب امریکی ڈالر ہے اور...
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق احتجاج میں 8 ہزار سے 10 ہزار افراد شریک ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کی تعداد کم از کم 10 ہزار بتائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان کے خلاف خاموش احتجاجی مارچ میں شرکت کی۔ یہ مارچ ڈنمارک کی ویٹرنز ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد افغانستان جنگ میں نیٹو کے غیر امریکی فوجیوں کے کردار کو کم تر قرار دینے والے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرنا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق احتجاج میں 8 ہزار سے 10 ہزار افراد شریک ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ریاست کی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کھلی جارحیت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت ہے۔وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ دہشت گردی پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اتوار کو خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ بلا رہا ہوں: سہیل آفریدیخیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اتوار کو 2 بجے پورے خیبر میں بسنے والی اقوام کا جرگہ جمرود فٹ بال اسٹیڈیم میں بلا رہا ہوں۔ ان...
انگلش کپتان ہیری بروک کی جانب سے نائٹ کلب تنازع میں ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلیے جھوٹ بولنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایشز سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویلنگٹن میں شیڈول ون ڈے میچ سے قبل رات کو کھانے کے بعد انہوں نے شراب پی، بعد ازاں انہوں نے نائٹ کلب میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جس پر انہیں باؤنسر نے مکا جڑا تھا۔ بعد ازاں اس واقعے پر انگلش بورڈ نے بروک کو نہ صرف سخت وارننگ جاری کی بلکہ 30 ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔ بروک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اکیلے نہیں تھا بلکہ کچھ اور ساتھی بھی موجود تھے، میں...
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں 8 سال کا لڑکا اپنے سکول کے بچوں کی آواز سن کر 55 دنوں کے بعد کومہ سے باہر آگیا۔ وسطی چین میں 8 سالہ کا بچہ جس نے کوما میں 55 دن گزارے تھے جب اسے ہم جماعتوں کی ویڈیوز دکھائی گئیں تو وہ آواز سن کر ہوش میں آگیا، صوبہ ہنان کے یویانگ سے تعلق رکھنے والا بچہ لیو چکسی گزشتہ سال نومبر میں ایک کار حادثے کے بعد کوما میں چلا گیا تھا، حادثے میں ان کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا اور پھیپھڑوں پر چوٹیں آئیں۔ ڈاکٹروں نے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے بیدار ہونے کے امکانات بہت کم تھے لیکن اس کی ماں نے ہار ماننے سے انکار...
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع کوئٹہ، گوادر، خاران، کلات، پانجگُر اور مستونگ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 18 شہری (بشمول خواتین و بچوں) اور 15 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بلوچستان میں دہشت گردانہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ دہشت گردانہ حملوں پر گہری تشویش و افسوس کا اظہار کیا...
سوہاوہ میں سرکاری افسر پر قاتلانہ حملہ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز سوہاوہ:(سب نیوز) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوہاوہ آفس میں تعینات فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر معین باسط پر دورانِ ڈیوٹی چار نامعلوم افراد نے دن دہاڑے قاتلانہ حملہ کر دیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معین باسط، جو یونین کونسل لہڑی، یونین کونسل نگیال اور یونین کونسل ججیال کی فیلڈ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، روزمرہ فیلڈ ورک مکمل کرنے کے بعد واپس سوہاوہ دفتر جا رہے تھے کہ چھبر سیداں کے جنگل کے قریب گھات لگائے بیٹھے چار نامعلوم افراد نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔عینی شاہدین...
اسلام آباد: امریکا نے بلوچستان میں 31 جنوری کو سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے۔ نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں پنجاب سے بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع، تمام داخلی راستے بند انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :ماہرینِ امراضِ اطفال نے خبردار کیا ہے کہ پرورش کے دوران ماؤں کی لاپروائی بچوں کی ذہنی صلاحیتوں اور مجموعی نشوونما کو شدید طور پر متاثر کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں بچے کم عمری میں ہی ذہنی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں، بریسٹ فیڈنگ کے بجائے بوتل کے ذریعے دودھ پلانے سے بچوں میں مختلف انفیکشنز اور بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرینِ اطفال نے ہفتے کے روز کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (پی پی اے) سندھ برانچ کے زیرِ اہتمام منعقدہ دو روزہ قومی کانفرنس برائے امراضِ اطفال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی...
امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے ناکام، 2 روز میں 3 خودکش بمباروں سمیت 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید نٹالی بیکر نے مزید کہا کہ امریکا دہشتگردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد...
برطانیہ کا سب سے قدیم بھارتی ریسٹورنٹ ویراسوامی جو گزشتہ 99 برس سے لندن کی ریجنٹ اسٹریٹ پر قائم ہے، بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ اور حامیوں نے اس تاریخی ادارے کو بچانے کے لیے بادشاہ چارلس سوم سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے آئندہ چند ہفتوں میں بکنگھم پیلس میں درخواست جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کے سری لنکن ریسٹورنٹ میں ایسا کیا ہے کہ شہری وہاں کا رخ کر رہے ہیں؟ ویراسوامی کی بنیاد 1926 میں رکھی گئی تھی اور یہ آج بھی اپنی اصل جگہ پر قائم ہے۔ تاہم زمین کے مالک ادارے کراؤن اسٹیٹ نے ریسٹورنٹ کی لیز کی تجدید سے انکار کر دیا...
کراچی: ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے گل پلازہ سانحے پر جماعت اسلامی کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک واقعے پر سیاست کرنا افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ طرزِ عمل ہے۔ اپنے بیان میں سمعتا افضال سید نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلاجواز طور پر ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے اور اس طرح کے الزامات محض سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گل پلازہ سانحے کی شفاف تحقیقات کی جا چکی ہیں اور واقعے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ سانحہ گل پلازہ انکوائری؛ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا...
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک نے زور دیا کہ سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو صرف عسکری کامیابی سمجھنے کے بجائے انہیں امن و امان، عوامی اعتماد، معاشی ترقی اور سماجی انصاف کے ساتھ جوڑنا ناگزیر ہے تاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کی جڑیں ہمیشہ کے لیے ختم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے مکالمے سے لے کر فیصلہ کن مقابلے تک تمام آپشنز بروئے کار لائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیک وقت 12 مقامات...
حیدرآباداسمال ٹریڈرز کے نائب صدر شان سہگل اسسٹنٹ منیجر اسٹیٹ بینک پاکستان حیدرآباد عادل ظہور سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت عبدالو حید قریشی مرحوم کی یاد میں خصوصی دعوتی پروگرام لطیف آباد نمبر10اسلامی اکیڈمی میں منعقد ہوا جس سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ضلعی امیر حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان، حافظ سفیان ناصر اور جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدر عرفان قائمخانی نے خطاب کیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عبدالوحید قریشی ایک نظریہ، ایک جہد مسلسل اور مسراہٹ کا نام ہے، وہ انتہائی خوش اخلاق اور نیک دل انسان تھے، اسلامی نظام کے لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی وقف...
ملکی معیشت کو سہارا دینے اور صنعتی شعبے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حال ہی میں صنعتوں کے لیے بجلی کے فی یونٹ نرخ میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پیداواری لاگت میں کمی، برآمدات کے فروغ اور صنعتوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بنانا ہے، جسے کاروباری حلقوں نے ایک مثبت اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران متعدد صنعتیں بند ہو چکی ہیں، جس سے ملکی کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور روزگار کے مواقع بھی کم ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مالکان کو بڑا ریلیف دینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میںآسٹریلیا کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو شارٹ 27، کپتان مچل مارش 18، زیویئر بارٹلیٹ 10، جوش انگلس 5، ٹریوس ہیڈ 4، میتھیو کونمین 2، میٹ رینشا 2، کْوپر کونولی 1 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایڈم زیمپا 3 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3، عثمان طارق نے 2 اور محمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(مانیڑنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو نو انٹری زون میں تبدیل کر دیا ہے۔ایکس پر اپنے بیان میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ’میڈیا ہاؤسز سب خاموش ہیں، میں نے اپنی زندگی میں اس قدر تشویشناک صورتحال نہیں دیکھی۔ کیا وزیر داخلہ واضح کر سکتے ہیں کہ ایس ایچ او کہاں ہے؟اختر مینگل کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ جب ہماری پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں تو نام نہاد سیاسی رہنما اپنا اصلی چہرہ دکھا رہے ہیں...
سٹی 42: 31 جنوری 2026 کو بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنة الہندوستان کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے علاقوں میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر کی جانے والی ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد مقامی آبادی کی روزمرہ زندگی اور بلوچستان کی ترقی کو متاثر کرنا تھا۔ ضلع گوادر اور خاران میں دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جہاں خواتین، بچوں، بزرگوں اور مزدوروں سمیت اٹھارہ بے گناہ شہری شہید ہوئے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل الرٹ ہونے کے باعث فوری اور مؤثر ردعمل...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دنیا کو پتا ہونا چاہیے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، لیکن ہم ایک ایک دہشتگرد کو ڈھونڈ کر ماریں گے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے، 108 ہلاک، 10 جوان شہید کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی سے حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی بہادر آدمی ہیں جو اس صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا۔ ہم حملہ کرنے والوں اور ان کے آقاؤں کو...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، کور کمانڈر بلوچستان ، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی سلامتی کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، آج ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مستعدی اور کامیابی سے ان حملوں کو ناکام بنایا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں حقوق کی جدوجہد نہیں بلکہ دہشتگردی ہو رہی ہے، ریاست اس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دہشتگردوں نے بلوچستان کے 12 اضلاع میں بیک وقت حملے کیے۔ خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا تھا " بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر پوری قوم کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ کسی “حقوق کی جدوجہد” کا نام نہیں، یہ بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی ہے جس کا ہدف پاکستان بھی ہے اور بلوچستان کے اپنے لوگ بھی۔ یہ عناصر نہ ترقی برداشت کرتے ہیں نہ امن، اسی...
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے ’’میرا لیاری” فلم کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں لیاری کے اصل چہرے کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس کی ریلیز کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی فلم اسکول کورنگی کاز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا کی تیار کردہ فلموں کی اسکریننگ دیکھی اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر فلم سازی سے وابستہ طلبا و طالبات نے اپنے تخلیقی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر نے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام...
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آئے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکام حکمتِ عملی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی شہادت اور صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا کہ آئے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں نے عوام میں خوف و...
پولیس لائن کوئٹہ میں جانبحق ہونیوالے شہداء کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، کور کمانڈر راحم نسیم و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آج کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کے حملے میں جانبحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی پولیس نے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے...
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 199 رنز کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو شارٹ 27، کپتان مچل مارش 18، زیویئر بارٹلیٹ 10، جوش انگلس 5، ٹریوس ہیڈ 4، میتھیو کونمین 2، میٹ رینشا 2، کُوپر کونولی 1 جبکہ شان ایبٹ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ایڈم زیمپا 3 کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور شاداب خان نے 3، 3، عثمان طارق نے 2 اور محمد نواز اور صائم ایوب نے 1،...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے حالیہ دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کور ہیڈ کواٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملوں اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان بھی شریک تھے۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی کو سراہا۔ مزید پڑھیں بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد حملے ناکام، فورسز کی کارروائیوں میں 67 دہشتگرد ہلاک وزیر داخلہ نے دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرورش میں مائوں کی لاپروائی کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صلاحتیں اور نشوونما شدید متاثر ہورہی ہے اور وہ ابتدائی عمر سے ہی ذہنی و نفسیاتی مسائل کا شکار ہورہے ہیں، بریسٹ فیڈنگ کے بجائے بوتل کے ذریعے بچوں کو دودھ پلانے سے بچے مختلف انفیکشنز کا شکار ہورہے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کا دماغ ہر سکینڈ میںڈیولپ ہوتا ہے اور مائیں لاعلمی میں روتے ہوئے بچوں کو بھلانے کے لیے موبائل فون پر کوئی کارٹون یا فلم لگا کر بچوں کو سامنے رکھ دیتی ہیں جس سے بچے کے دماغ پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی نشونما متاثر ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرین اطفال نے ہفتے کو...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے اس منصوبے کے لیے 100 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق توسیعی منصوبے میں نئی ٹرمینل بلڈنگ، کارگو ویلیج اور دیگر اہم تعمیراتی کام شامل ہوں گے، اور پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی انتظامیہ نے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔ منصوبے میں نیا ماسٹر پلان بھی شامل ہوگا، جس کے تحت نئے کنٹرول ٹاور، فائر اسٹیشن اور ڈومیسٹک ٹرمینل بلڈنگ کی توسیع کی جائے گی۔ کراچی ایئرپورٹ کی توسیع کا مقصد مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آئندہ 10 سال کی گنجائش کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات کو بہتر بنانا ہے تاکہ مستقبل میں بھی ایئرپورٹ کی کارکردگی مؤثر رہے۔
باڑہ میں ہونے والے سیاسی جلسے میں صوبائی حکومت پر بد عنوانی کےالزامات لگائے گئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے رکھے گئے 4 ارب روپے کہاں گئے؟ کے پی حکومت نے تیراہ کے لوگوں کو پوچھا بھی نہیں، سیاست کیلئے کے پی حکومت تیراہ کے لوگوں کواستعمال ضرور کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا حکومت کو معذرت کرنا ہوگی، جرگے کے مطالبات پر کے پی حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، جرگے نے درست سوالات اُٹھائے ہیں، سردیوں میں ہجرت ہوتی ہے تو سہولت دی جاتی ہے، فوج لوگوں کو بچانے...
بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال کے باعث وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطے کیے۔ اس موقع پر وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ پولیس لائن گئے تاکہ شہدا کی نمازِ جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنا دیے، 108 ہلاک، 10 جوان شہید نمازِ جنازہ کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان آبدیدہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کا...
صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں لیاری کے اصل اور مثبت چہرے کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فلم کی ریلیز کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔ کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی فلم اسکول، کورنگی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا کی تیار کردہ فلموں کی اسکریننگ دیکھی اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنے تخلیقی منصوبوں سے آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر نے ان کی محنت اور تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی...
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ربیکانا نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے ایونٹ کی فیوریٹ اور نمبر ون سیڈ، آریا سبالنکا، کو شکست دی۔ میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ربیکانا نے 4-6، 6-4 اور 6-4 کے اسکور سے جیت حاصل کی۔ یہ ربیکانا کے کیریئر میں دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے، اس سے قبل انہوں نے 2022 میں ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بلوچستان میں 12 مقامات پر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے مجموعی طور پر 108 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، تاہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کے 10 جوان اس کارروائی میں شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعاقب جاری ہے اور گزشتہ دو دن میں پنجگور اور شعبان میں 41 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 58 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رات گئے دہشتگردوں نے بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بزدلانہ حملے کیے، جن میں سیکیورٹی اہلکار اور پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے گوادر...
یوکرین میں ایک تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے کئی بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق، یوکرینی وزیر توانائی نے بتایا کہ یوکرین، مالدووا اور رومانیہ کے درمیان ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوئی، جس سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کیف اور تین دیگر اہم علاقوں میں بجلی کی سروس بند ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب روس کے حملوں کی وجہ سے یوکرین کا توانائی کا نظام پہلے ہی کمزور ہے۔ رواں ماہ کے وسط میں روس کی جانب سے کیے گئے حملے میں بجلی کے گھروں کو نشانہ بنایا...
وزیراعظم شہباز شریف نے فوڈ سیفٹی اور برآمدی معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خوراک، زرعی اجناس اور ادویات کے لیے ایک مربوط اور خودمختار ریگولیٹری ادارہ وقت کی اہم ضرورت تھی۔ یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے میں انقلابی قدم، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں معیار، شفافیت اور تحقیق کا مرکز بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک اور ادویات کی شفاف نگرانی صارفین، کسانوں اور برآمدکنندگان کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔...
ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی مؤخر کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا چاہیے یا نہیں؟ ارکانِ پارلیمنٹ کی رائے سامنے آگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق کٹ کی رونمائی آج آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ کے ٹاس کے بعد متوقع تھی، تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث اس تقریب کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کو سامنے آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلہ دیش کو ورلڈکپ سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دیا تھا۔ اس سے...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں 700 سے زائد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف گزشتہ 2 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 88 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، جو فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا ثبوت ہے۔ مزید پڑھیں:بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین وزیراعلیٰ کے مطابق آج علی الصبح فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں نے صوبے کے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، تاہم بلوچستان پولیس اور فرنٹیئر کور کے جانباز جوانوں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے...
سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن ،جہنم واصل کیے جانیوالے دہشتگروں کی تعداد 58 ہو گئی
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) سیکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی follow up کاروائیوں میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگروں کی تعداد 58 ہو چکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 شہداء کے علاوہ فتنہ الہندوستان کے ان انسان نما بھیڑیوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا ہے جن میں ایک خاتون کے علاوہ 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔ ان دہشت گردانہ کاروائیوں کے دوران...