گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے متاثرین کو گورنر سندھ اور ایم کیو ایم مل کر مفت پلاٹ فراہم کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، علی خورشیدی، تنویر پاستا، تاجر رہنما جاوید بلوانی، زبیر موتی والا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی شہر میں ٹیکس کے وسائل جمع تو ہوتے ہیں، لیکن یہاں خرچ نہیں کیے جاتے اور سانحات کے وقت انتظامیہ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ کسی کی جان بچائی جا سکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو اب شہر کے فیصلے کروانے چاہئیں اور اگر وفاق اور صوبہ اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو یہ کام گورنر ہاؤس کرے گا۔

انہوں نے سانحہ گل پلازہ میں ہونے والی ہولناک آگ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ڈیڑھ ڈیڑھ کلو راکھ دی گئی، شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا اور مرنے والوں کی قیمت کا تعین ختم ہو چکا ہے۔ آئندہ ایسے سانحات سے بچاؤ کے لیے مناسب انتظامات کرنا ناگزیر ہے، لیکن انتظامیہ اس بارے میں کچھ نہیں بتا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے جمع ہونے والے ٹیکس کا پانچ فیصد بھی شہر میں خرچ نہیں ہوتا اور متاثرین کی مشکلات کا حل فوری طور پر نکالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ کا ’قبرستان‘ جہاں 1200 دکانوں کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گل پلازہ میں مرنے والے افراد کی قیمت کا تعین ختم ہو چکا ہے اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں اس کے لیے انتظامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو معاوضہ دینے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ دوبارہ کسی کو نقصان نہ ہو اور شہر کے شہریوں کے حقوق کی حفاظت ہو۔

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے ذمہ دار تمام حکومتی ادارے، یو سی ناظم، ٹاؤن ناظم اور میئر کراچی ہیں، اور گورنر سندھ نے بلڈرز سے بات کی ہے کہ متاثرین کو بلا معاوضہ پلاٹ دیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے مرنے والے افراد کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے اور عوامی آواز بلند کرنا ہر شہری کا حق ہے۔

’سانحہ گل پلازہ کے بعد وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سے کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی‘

وفاقی وزیر اور چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی، اس لیے گورنر سندھ اور ایم کیو ایم متاثرین کے حقوق کے لیے آگے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر جن کا ہے وہ یہاں سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن عبادت اور حق کی آواز ہر سیاست سے بڑی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گل پلازہ سانحے کے بعد حق تلفیوں اور سانحات کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے اور شہر کے وسائل کو محفوظ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

تاجر رہنما زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی چیمبر نے بولٹن مارکیٹ میں غیر سیاسی بنیادوں پر کام کیا اور متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فائر سیفٹی کے حوالے سے تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کے اہم وزرا اور اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس کیوں لی گئی؟

صدر یونین گل پلازہ تنویر پاستا نے کہا کہ گورنر سندھ نے یقین دلایا ہے کہ جب تک تاجر بحال نہیں ہوتے وہ ہر قدم پر ان کے ساتھ رہیں گے اور وفاق سے بھی درخواست کی جائے گی کہ وہ متاثرین کی مدد کریں۔

جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں انتظامات کی شدید کمی تھی اور متاثرین کو مناسب سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران عمارت کے گرنے کا انتظار کیا گیا اور متاثرین کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔

مولانا بشیرفاروقی نے کہا کہ گورنر سندھ وہ کام کرواسکتے ہیں جو ماضی میں کسی نے نہیں کیا۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایسا سیل قائم کیا جائے جہاں ہر متاثرہ فرد کی فریاد پہنچ سکے اور متاثرین کے گھریلو اخراجات کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

’گورنر سندھ نے اداروں سے فوری رابطہ کیا اور لوگوں کو زندہ بچانے کے لیے اقدامات کیے‘

فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ نے اداروں سے فوری رابطہ کیا اور لوگوں کو زندہ بچانے کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ یاد رکھیں کہ ہم ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے فائر ٹینڈرز اور پانی کی کمی، پانچ سال سے فارنسک لیبارٹری نہ بننے، پی ڈی ایم اے کی غیر موجودگی اور انتظامی غفلت پر بھی سوالات اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آگ ایم کیو ایم پاکستان پلاٹ خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت کامران ٹیسوری گل پلازہ متاثرین.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان پلاٹ خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت کامران ٹیسوری گل پلازہ متاثرین گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے لیے اقدامات کیے خالد مقبول صدیقی انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ گورنر سندھ نے گورنر سندھ کا اور متاثرین گل پلازہ کے کہ گل پلازہ ایم کیو ایم متاثرین کو متاثرین کے نہیں کی کیا گیا کیا اور کے ساتھ شہر کے

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن


فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ  سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔

کراچی آپریشن میں ایسے دہشتگرد سامنے آئے جو کے ایم سی، واٹر بورڈ کے ملازم تھے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔

خالد مقبول، مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں،  ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ  کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن