فرانس کے سفارتخانے کی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت، متاثرین سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
فرانس کے سفارتخانے کی بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت، متاثرین سے اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )فرانس کے سفارتخانے نے پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہم متاثرین کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور تمام متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ہم دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف پاکستان کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی سفارتخانے کی پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت ایرانی سفارتخانے کی پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت قیامِ امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، چوہدری شجاعت حسین بلوچستان حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ بلوچستان میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، 145 دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں: سرفراز بگٹی آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت دگنی کی جائے گی: تھائی سفیر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی بلوچستان میں سفارتخانے کی
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔