قیامِ امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں ، چوہدری شجاعت حسین ch shujat hussain WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز

لاہور(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تیراہ کے متاثرین میں 4 ارب روپے کی تقسیم کے معاملے میں صوبائی حکومت بدانتظامی کا تاثر ختم کرے اور رقم کی فوری، بروقت اور شفاف ترین انداز میں ادائیگی یقینی بنائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیراہ میں عوام کو بنیادی اور ضروری سہولیات فراہم کرنے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوسانہ رہی ہے، جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں نہ مناسب اسکول اور کالج کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی قابلِ اعتماد ہسپتال، ایسے میں لوگ اپنے بچوں کی تعلیم اور علاج کے لیے کہاں جائیں، یہ صوبائی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی خدمات اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، قوم امن و استحکام کے لیے فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو ہدایت دیں گے کہ کل قومی اسمبلی کے شروع ہونے والے اجلاس میں کے پی کے حکومت سے فوری، بروقت اور شفاف ترین بنیادوں پر 4 ارب روپے کی تقسیم اور اس کے عملی طریقہ کار پر واضح جواب طلب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو ان کا حق بلا تاخیر پہنچنا چاہیے، اور ہر مرحلہ ایسا ہو کہ عوام کے سامنے مکمل اعتماد اور شفافیت قائم رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکم ظرف دشمن بلوچستان حملوں میں شدت پسندوں نے دو خواتین کو بھی استعمال کیا، خواجہ آصف کا دعویٰ بلوچستان میں 17 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، 145 دہشتگردوں کی لاشیں ہمارے پاس ہیں: سرفراز بگٹی آئندہ چند برسوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت دگنی کی جائے گی: تھائی سفیر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا پاکستان پہنچ گئے، دس سالہ پارٹنرشپ پر پیشرفت متوقع بھٹو کو صرف وعدہ معاف گواہ کے بیان پر پھانسی قانون کے منافی تھی: جسٹس محمد علی مظہر باڑہ سیاسی اتحاد کا تیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنیوالے متاثرہ خاندانوں کی حمایت کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار