نئی دہلی: امریکا میں جاری تحقیقات کے باعث بھارتی صنعتکار گوتم اڈانی اور ان کے گروپ کو درپیش قانونی مسائل ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جس سے بھارت کی حکومت کو سفارتی اور سیاسی دباؤ کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ہونے والی تحقیقات میں اڈانی گروپ پر تقریباً 250 ملین ڈالر کی مبینہ رشوت خوری اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں، جس سے بھارت کی بین الاقوامی ساکھ پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق اڈانی گروپ گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے امریکا میں رشوت خوری، فراڈ اور سیکیورٹیز قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں کے مقدمات کی زد میں ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے طویل عرصے تک اڈانی اور ان کے قریبی رشتہ داروں کو امریکی قانونی کارروائی سے بچانے کی کوششیں کیں، تاہم امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ بھی اڈانی گروپ پر مالی ہیرا پھیری، فراڈ اور بدانتظامی کے الزامات عائد کر چکی ہے۔ عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو اڈانی گروپ کو بھاری جرمانوں اور ممکنہ قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی صحافی وینود چند کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے براہِ راست سمن جاری ہونے کے بعد اڈانی گروپ نے کیس نمٹانے کے لیے سیٹلمنٹ کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایسی سیٹلمنٹ کو بعض صورتوں میں اعترافِ جرم کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا میں جاری اڈانی کیس نے بھارتی حکومت اور بڑے کاروباری گروپس کے تعلقات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں اور اس پیش رفت نے بھارت کے عالمی اقتصادی دعوؤں پر بھی اثر ڈالا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکا میں اڈانی گروپ کے مطابق

پڑھیں:

پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔

پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔

مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن