Jasarat News:
2026-06-02@22:38:41 GMT

عمران خان میں آنکھوں کی سنگین بیماری کی تشخیص

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

عمران خان میں آنکھوں کی سنگین بیماری کی تشخیص

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان میں آنکھوں کی ایک سنگین بیماری سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژ (CRVO) کی تشخیص ہوئی ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق یہ مرض عموماً عمر رسیدہ افراد میں پایا جاتا ہے اور اس کا تعلق ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول کی زیادتی اور دل و خون کی نالیوں سے جڑے دیگر خطرات سے ہوتا ہے۔ ماہرینِ چشم کا کہنا ہے کہ CRVO اس وقت لاحق ہوتا ہے جب ریٹینا سے خون واپس لے جانے والی مرکزی رگ بند ہو جاتی ہے، جو اکثر خون کے لوتھڑے کے باعث ہوتا ہے۔ اس رکاوٹ کے نتیجے میں ریٹینا میں سوجن، رطوبت اور خون کے رساؤ کا عمل شروع ہو جاتا ہے، جس سے نظر اچانک یا بتدریج متاثر ہو سکتی ہے۔

ایک سینئر ماہرِ چشم کے مطابق CRVO کے مریضوں کو مسلسل اور قریبی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ بعض کیسز میں چند ہفتوں یا مہینوں کے اندر سنگین پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کو غیر رسمی طور پر “سو دن کا گلوکوما” بھی کہا جاتا ہے، جو نیو ویسکیولر گلوکوما کی جانب اشارہ ہے۔ یہ کیفیت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب غیر معمولی نئی خون کی نالیاں بننے لگتی ہیں اور آنکھ کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرِ چشم کا کہنا تھا کہ CRVO محض آنکھوں تک محدود مسئلہ نہیں بلکہ یہ جسم میں موجود خون کی نالیوں کی بیماریوں کی علامت بھی ہو سکتا ہے، اس لیے مریض کی مجموعی صحت پر کڑی نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کے بعد تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس میں ریٹینا کی امیجنگ اور آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی (OCT) شامل تھی۔ یہ معائنہ اڈیالہ جیل میں انجام دیا گیا، جس کے بعد اسپتال میں فالو اَپ علاج کا مشورہ دیا گیا۔ اسی بنیاد پر انہیں گزشتہ ہفتے رات گئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا۔

پمز میں عمران خان کو اینٹی وی ای جی ایف دوا کا آنکھ کے اندر انجیکشن دیا گیا، جو ریٹینا کی سوجن، جسے میکولر ایڈیما کہا جاتا ہے، کم کرنے اور مزید نقصان سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے انجیکشن عموماً ابتدائی مرحلے میں ماہانہ بنیادوں پر دیے جاتے ہیں اور آئندہ علاج کا انحصار ریٹینا کے ردِعمل پر ہوگا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق جاتا ہے ہوتا ہے

پڑھیں:

مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری

فوٹو: فائل

کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی نے مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔  

اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔ 

 اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

 اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ 

صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان