انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا ،کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(جسارت نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے دہلی کالونی پہنچے۔ انہوں نے لواحقین سے ملاقات کی، دلی افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہوئے، تاہم واقعے کو بارہ دن گزرنے کے باوجود تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جو تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ ذمہ داروں کو سزا ملی یا نہیں، کہیں اس افسوسناک واقعے کو بھی نظر انداز تو نہیں کیا جا رہا۔گورنر سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اور اس سانحہ پر ہم سب کو لواحقین سے معذرت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے تیزی سے پھیلنے کو روکنے میں انتظامیہ کی کوتاہی سامنے آئی اور اس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جانا چاہیے۔کامران خان ٹیسوری نے پی ٹی آئی اور جماعتِ اسلامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کالونی کے حلقے سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے سانحے کے بعد لواحقین کی داد رسی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا، جبکہ جماعتِ اسلامی کے ٹاون ناظمین بھی واقعے کے وقت موقع پر نہیں پہنچے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعلی خیبرپختونخوا بھی اس سانحے کے بعد کراچی نہیں آئے، نہ اس کا کوئی نمائندہ موقع پر پہنچا اور نہ اس کی جانب سے متاثرہ خاندان سے براہِ راست رابطہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع پر سیاست سے بالاتر ہو کر انسانیت کا تقاضا پورا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے اور ہماری مسلح افواج کے جوان قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب اندرونی سانحات میں غفلت ناقابلِ قبول ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر اور وزیرِ اعظم پاکستان دن رات ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے اور آئی ایم ایف کے قرضوں سے نجات کے لیے کوشاں ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔