Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:20:50 GMT

پاکستان کی جانب سے ورچوئل انویسٹر روڈ شو کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

پاکستان کی جانب سے ورچوئل انویسٹر روڈ شو کا انعقاد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ہے۔
پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیرِ اہتمام ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ڈویلپمنٹ ہے کہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سرمایہ کار اس روڈ شو میں شریک ہوئے، ایونٹ میں 225 عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ شرکاء میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے، شمالی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے شامل ہوئے۔

مزید برآں روڈ شو میں پاکستان کی میکرواکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کئے گئے۔

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شرکت، پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے، یہ تاریخی انگیجمنٹ پہلی بار پاکستان میں گلوبل سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا واضح ثبوت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عالمی سرمایہ سرمایہ کاروں

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا