اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور کینیڈین ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں پاکستان کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ مائننگ اور منرلز سیکٹر میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا گیا، جس پر کینیڈا نے جدید مائننگ ٹیکنالوجی اور تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔ پر پاکستان کی PDAC کانفرنس ٹورنٹو میں شرکت اور کینیڈین کمپنیوں سے روابط بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔ کینیڈا سے کینولا کی درآمدات کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی، ابتدائی شپمنٹس پاکستان پہنچنے کی تصدیق کی گئی۔ کینولا کو پاکستان کے ایڈیبل آئل اور لائیوسٹاک سیکٹر کے لیے اہم قرار دیا گیا۔ فریقین نے زراعت، ایگری بزنس اور فوڈ سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، ڈیری اور لائیوسٹاک ڈویلپمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور اینیمل جینیٹکس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں کینیڈین سرمایہ کاری اور ریگولیٹری استحکام کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ پاکستان،کینیڈا دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے (BIT) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور نجی شعبے کے روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر کیا گیا

پڑھیں:

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت(Gold Rates) مسلسل دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار رہی، کیونکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرح سود بڑھانے کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,030.09 ڈالر فی اونس رہ گئی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کم ہو کر 4,033.20 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ سونا ہفتہ وار بنیاد پر معمولی اضافے کی جانب گامزن ہے، تاہم بلند شرح سود کے خدشات کے باعث اس کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جب شرح سود میں اضافے کی توقع ہوتی ہے تو سونے جیسی ایسی سرمایہ کاری، جس پر منافع یا سود نہیں ملتا، نسبتاً کم پرکشش ہو جاتی ہے۔

سرمایہ کاروں کی نظریں اب آئندہ ہفتے ہونے والے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس پر مرکوز ہیں۔ مارکیٹ کی توقع ہے کہ اس اجلاس میں شرح سود برقرار رکھی جائے گی، تاہم ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات بدستور مضبوط سمجھے جا رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق