Express News:
2026-07-24@03:41:01 GMT

پاکستان کی جانب سے ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT

‍‍‍‍‍‍

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا نمایاں مرکز بن گیا ہے۔

پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات نے عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی تقویت دی۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے زیرِ اہتمام ورچوئل انویسٹر روڈشو کا انعقاد کیا۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ڈیویلپمنٹ ہے کہ پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر عالمی سرمایہ کار اس روڈشو میں شریک ہوئے۔ ایونٹ میں 225 عالمی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن کے اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 3 ٹریلین ڈالر سے زائد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شرکاء میں دنیا کے بڑے سرمایہ کار اور ادارے ، شمالی امریکہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں سے شامل ہوئے۔

مزید برآں روڈ شو میں پاکستان کی میکرو اکنامکس، معیشت میں استحکام، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے گئے۔

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی وسیع شرکت، پاکستان کی مضبوط اور مستحکم معیشت پر عالمی اعتماد کی عکاس ہے۔ یہ تاریخی انگیجمنٹ پہلی بار پاکستان میں گلوبل سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا واضح ثبوت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عالمی سرمایہ سرمایہ کاروں

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا

لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا