این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس نے یونیورسٹی سے وابستہ دو ڈاکٹروں کو گرفتار کیا، جبکہ ایک اور ڈاکٹر ڈاکٹر عمر النبی کو 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا ذمہ دار بتایا گیا، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے الفلاح گروپ کے چیئرمین جواد احمد صدیقی کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ پر غور کے لیے سماعت 13 فروری کو مقرر کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیٹل چودھری پردھان نے سماعت اس وقت ملتوی کر دی جب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چارج شیٹ اور اس سے متعلق دستاویزات تقریباً 10 ہزار صفحات پر مشتمل ہیں، جن کے مطالعے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ جواد احمد صدیقی اس وقت ایک دوسرے مقدمے میں دہلی پولیس کرائم برانچ کی تحویل میں ہیں، جس کے باعث ان سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ای ڈی نے 16 جنوری کو ہریانہ میں واقع الفلاح یونیورسٹی کی تقریباً 140 کروڑ روپے مالیت کی زمین اور عمارتیں ضبط کر لی تھیں۔ یہ کارروائی پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کی گئی۔ ضبط کی گئی جائیداد میں فرید آباد کے دھوج علاقے میں واقع 54 ایکڑ اراضی، تعلیمی شعبہ جات، ہاسٹلز اور دیگر عمارتیں شامل ہیں۔ ای ڈی کے مطابق جواد احمد صدیقی کو نومبر 2025ء میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ الزام ہے کہ الفلاح چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں طلبہ اور والدین کو جعلی NAAC منظوری اور UGC شناخت کے دعوؤں کے ذریعے گمراہ کیا گیا۔

ای ڈی کا کہنا ہے کہ 2018ء سے 2025ء کے دوران یونیورسٹی نے 415 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی حاصل کی، جو ادارے کے ظاہر کردہ مالی ریکارڈ اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ایجنسی کے مطابق طلبہ سے وصول کی گئی فیس اور عوامی چندے کی رقم ذاتی مفادات کے لیے استعمال کی گئی۔ تحقیقات کے دوران این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس نے یونیورسٹی سے وابستہ دو ڈاکٹروں کو گرفتار کیا، جبکہ ایک اور ڈاکٹر ڈاکٹر عمر النبی کو 10 نومبر کو لال قلعہ کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا ذمہ دار بتایا گیا، جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی گئی

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ