صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں لیاری کے اصل اور مثبت چہرے کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس فلم کی ریلیز کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔
کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کراچی فلم اسکول، کورنگی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا کی تیار کردہ فلموں کی اسکریننگ دیکھی اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے اپنے تخلیقی منصوبوں سے آگاہ کیا، جس پر صوبائی وزیر نے ان کی محنت اور تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے بتایا کہ کراچی فلم اسکول پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو فلم سازی میں ایک سالہ ڈپلومہ فراہم کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کا مقصد نوجوانوں کو ایسا مضبوط پلیٹ فارم دینا ہے جہاں وہ فلم اور ڈرامے کے ذریعے اپنا کیریئر بنا سکیں اور پاکستان کا مثبت پیغام دنیا تک پہنچائیں۔
انہوں نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ سینما گھروں کے ختم ہونے اور معیاری مواد کی کمی سے عوام کے تفریحی مواقع محدود ہو گئے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوان نسل کے تخلیقی منصوبوں کی بھرپور معاونت کرے گی تاکہ مقامی فلم انڈسٹری کو نئی جان دی جا سکے۔
صوبائی وزیر نے حکومت سندھ کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ فلم فیسٹیولز میں معیاری اسکرپٹس کی بنیاد پر اخراجات بھی فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر مقابلہ کیا اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو فلموں کے ذریعے اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ وہ فلم اسکول کے طلبا کی فیس میں 50 فیصد کمی کے لیے حکومت سے بات کریں گے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ادارے کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ نوجوانوں کو جدید تربیت میسر آئے۔ انہوں نے آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اسی ادارے سے ایسے طالب علم سامنے آئیں گے جو عالمی اعزازات حاصل کریں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو سہارا دیں۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہمارے ٹی وی چینلز پڑوسی ملک میں بھی دیکھے جاتے ہیں، اس لیے معیاری مواد تیار کرنا ضروری ہے جو عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کرے۔ انہوں نے تجویز دی کہ لاہور، بلوچستان، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں بھی فلم انسٹی ٹیوٹس قائم کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو مزید مواقع میسر آئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شرجیل میمن نے انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن