سوہاوہ میں سرکاری افسر پر قاتلانہ حملہ، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز

سوہاوہ:(سب نیوز) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوہاوہ آفس میں تعینات فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر معین باسط پر دورانِ ڈیوٹی چار نامعلوم افراد نے دن دہاڑے قاتلانہ حملہ کر دیا، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق معین باسط، جو یونین کونسل لہڑی، یونین کونسل نگیال اور یونین کونسل ججیال کی فیلڈ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، روزمرہ فیلڈ ورک مکمل کرنے کے بعد واپس سوہاوہ دفتر جا رہے تھے کہ چھبر سیداں کے جنگل کے قریب گھات لگائے بیٹھے چار نامعلوم افراد نے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔
عینی شاہدین اور متاثرہ افسر کے مطابق حملہ آوروں میں سے دو افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، ایک شخص نے زبردستی پکڑ کر رکھا، جبکہ چوتھا ملزم پورے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا اور سرِعام قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ یہ افسوسناک واقعہ دن کی روشنی میں، دورانِ ڈیوٹی پیش آیا جو سیکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔


واقعے نے ایک بار پھر یہ سنگین سوال کھڑا کر دیا ہے کہ اگر عوامی خدمت پر مامور سرکاری افسران ہی محفوظ نہیں تو عام شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کس کے رحم و کرم پر ہے؟ یہ حملہ محض ایک فرد پر نہیں بلکہ ریاستی رٹ، قانون کی عملداری اور سرکاری اداروں کے وقار پر کھلا حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔


حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ سرکاری ملازمین اور شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جا رہا ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مجرمان کی سرِعام بدمعاشی اس بات کی عکاس ہے کہ بعض عناصر قانون کو کھلونا سمجھنے لگے ہیں۔


شہریوں، سماجی تنظیموں اور سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے، تاکہ آئندہ کسی سرکاری افسر یا شہری کو اس طرح کے واقعات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی سرکاری افسران کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔


واضح رہے کہ واقعے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ایسے واقعات پر بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نہ کی گئی تو نہ صرف قانون کی دھجیاں اڑتی رہیں گی بلکہ عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد بھی بری طرح مجروح ہو جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگی فضا کے برخلاف امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، ایران جنگی فضا کے برخلاف امریکا کیساتھ بات چیت کے فریم ورک پر کام ہو رہا ہے، ایران پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت، ہمارے پاس شواہد موجود ہیں: محسن نقوی آبی معاہدہ محفوظ نہیں تو کوئی بھی معاہدہ محفوظ نہیں، پاکستانی مندوب امریکا کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت، پاکستان سے یکجہتی کا اظہار بلوچستان میں فورسز کا آپریشن مکمل: دو دن میں 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید امن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہداکے لواحقین سے وعدہ ہے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے: وزیراعلی بلوچستان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرکاری افسر

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار