بلوچستان میں فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آئے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکام حکمتِ عملی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کی شہادت اور صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا کہ آئے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکام حکمتِ عملی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔