کوئٹہ سےچلنے والی تمام ٹرینیں معطل
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: کوئٹہ سے اندرون ملک اور اندرون صوبہ چلانے والی تمام ٹرینیں معطل کردی گئی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی جعفرایکسپریس، کراچی جانے والی بولان میل سروس اور کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین معطل کردی گئی ہے۔
انہون نے مزید بتایا کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد پر روک لیا گیا تھا تاہم متاثرہ مسافروں کا ٹکٹ واپس کیا جائے گا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
واضع رہے کہ 29 جنوری 2026 کو سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
پنجگور میں بھی سکیورٹی فورسز نے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔
دوسری طرف آج بھی دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ۔
گزشتہ شب سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گرد مار دیئے تھے
کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کوئٹہ سے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔